34

ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت ضلع بھر کے صحت مراکز کو فعال کیا گیا ہے،ڈی ایچ او رفیق حیات

ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت ضلع بھر کے صحت مراکز کو فعال کیا گیا ہے،ڈی ایچ او رفیق حیات

ضلع مہمند
ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت ضلع بھر کے صحت مراکز کو فعال کیا گیا ہے،عوام اپنے علاقوں کے مرکز صحت میں تعینات ڈاکٹروں پر اعتماد کرکے ان کی سہولیات سے فائیدہ اٹھائیں۔ڈاکٹر مریضوں کے ساتھ نرم رویہ اور بہتر سلوک کا مظاہرہ کریں۔۔ڈی ایچ او رفیق حیات ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق حیات اور ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات افریدی نے ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئ میں کانفرنس ھال کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام مراکز صحت کو فعال کیا گیا ہے

اور عوام کو چاہئے کہ اپنے مقامی صحت مراکز میں تعینات ڈاکٹروں اور صحت کے عملے پر اعتماد کرکے ان سے صحت سہولیات کا فائیدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس ھال کا مقصد ضلع کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے مشاورت اور کوشش کی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس روم میں ہر ماہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں محکمہ صحت کے اعلی حکام سمیت ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹر شرکت کرکے ماہانہ کارکردگی پیش کرینگے

انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ مریضوں کے ساتھ نرم رویہ اور بہتر سلوک کا مظاہرہ کریں کیونکہ ڈاکٹر کا مطلب مسیحا ہے اور تمام ڈاکٹر خدمت کے جذبے سرشار ہوکر عوام کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ کئ مہینوں سے کانٹریکٹ ملازمین کی تنخواہ بند ہے اور شدید مشکلات کے باوجود وہ لوگ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں