30

محبت رواداری اور اخلاقی اقدار کو پروان چڑھا کر ہم ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ممکن بنا سکتے ہیں، راجہ پرویز اشرف

محبت رواداری اور اخلاقی اقدار کو پروان چڑھا کر ہم ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ممکن بنا سکتے ہیں، راجہ پرویز اشرف

دولتالہ(نوید اے راجہ سے)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ محبت رواداری اور اخلاقی اقدار کو پروان چڑھا کر ہم ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ممکن بنا سکتے ہیں دہشت گردی نے وطن عزیز کی جڑوں کا کھوکھلا کر دیا ہے پاکستان ہمارے سروں پر ایک چھتری ہے کسی بھی فلسفے اور نظریے کی بنیاد پر ہم اگر دہشت گردی کی جانب مائل ہوتے ہیں تو یہ ہماری بد قسمتی ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی سب چیزوں کابھلا کر ہمیں محبت اور روا داری کو عام کرنا ہے یہ ہمارا ملک ہے

اور ہم نے ہی اس کو بچانا ہے خطہ پوٹھوہار نے باسیوں نے ہمیشہ وطن عزیز کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا افواج پاکستان چوکس ہے ہر قسم کے اقدمات کیے جارہے ہیں اپنے ملک کوامن کا گہوارہ بنائیں گے دہشت گردی کو شکست دیں گے ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دولتالہ میں سید زاکر حسین شاہ کی والدہ کی برسی سے سلسلے میں ایصال کے لیے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا

کہ اخلاقی اقدار،بھائی چارے کو فروغ دیکر ہم ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ پولیس لائن پشاور کی مسجد کے دوران دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ہماری دعائیں اور تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ایسے واقعات کی روک تھام لیے تمام پاکستانیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا پاک فوج نے جرات اور بہادری سے وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں ہیں ہمیں اپنی بہادر فوج اور اسکی قربانیوں پر فخر ہے

خطہ پوٹھوہار کے لیے یہ بات بھی قابل فخر ہے کہ ہمارے ہر گاؤں کے قبرستان میں پاکستانی پرچم لہرا رہا ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود،سرپرست اعلی پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف،راجہ نعیم نواز،سید اقرار حسین شاہ،سید محمود الحسن شاہ،سید مسکین شاہ بخاری،پیر سعید الحسن گیلانی سمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں