31

مہمند لویہ جرگہ ملتان کے صدر خالد خان کی سربراہی میں سانحہ پشاور اور سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملتان شہر میں احتجاجی مظاہرہ

مہمند لویہ جرگہ ملتان کے صدر خالد خان کی سربراہی میں سانحہ پشاور اور سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملتان شہر میں احتجاجی مظاہرہ

مہمند ضلع۔
مہمند لویہ جرگہ ملتان کے صدر خالد خان کی سربراہی میں سانحہ پشاور اور سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملتان شہر میں احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے بازار میں مارچ کیا اور دہشت گردی کے خلاف ۔سخت نعرہ بازی کی۔
پشاور میں پولیس لائن کے مسجد میں خود کش حملے اور سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف مہمند لویہ جرگہ ملتان کے صدر خالدخان کی سربراہی میں ملتان شہر میں احتجاجی مظاہرہ ہوا اور مظاہرین نے ملتان شہر میں مارچ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے لگائے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ بھی ہاتھوں اٹھائے تھے

جس پر پشاور کے مسجد میں خودکش حملے اور سویڈن میں قران پاک کے بے حرمتی کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے مہمند لویہ جرگہ ملتان کے صدر خالد خان نے کہا کہ پشاور کے پولیس لائن کے مسجد میں خودکش حملہ پاکستان پر حملہ ہے اور ہم اس قسم کے دہشت گردی کبھی بھی برداشت نہیں کرینگے ۔اورتمام قوم اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت اور احتجاج کرتے ہیں۔

جبکہ سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کسی بھی مسلمان برداشت نہیں کرینگے اور ہم تمام مسلمان اور قوم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔خالد خان کا کہنا تھا کہ جب تک ان ظالموں کو گرفتاری کے بعد سخت سزا نہیں ملتی تب تک ہمارا پرامن احتجاج جاری رہگا۔مظاہرے میں مہمند لویہ جرگہ ملتان کے مشران نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں