32

پاکستان پیپلز پارٹی رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو نے عظیم انقلابی رہنماء رسول بخش پلیجو کے قریبی ساتھی کامریڈ گل حسن کیرانو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو نے عظیم انقلابی رہنماء رسول بخش پلیجو کے قریبی ساتھی کامریڈ گل حسن کیرانو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

ٹھٹھہ نمائندہ
پاکستان پیپلز پارٹی رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو نے عظیم انقلابی رہنماء رسول بخش پلیجو کے قریبی ساتھی کامریڈ گل حسن کیرانو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گل حسن کیرانو نے ساری زندگی سندھ اور سندھی قوم کے لئے جدوجہد کرتے گزاری ، ون یونٹ کیخلاف تحریک کے رسول بخش پلیجو کے ہمراہ زبردست کردار ادا کیا ،

ووٹر لسٹوں میں سندھیوں کو اقلیت میں بدلنے ، صحافت کی آزادی سمیت ایم آر ڈی تحریک میں زبردست محرک رہے ۔ جنکے بچھڑنے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے ۔ سسئ پلیجو نے کامریڈ گل حسن کیرانو کے اہل خانہ سے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم انکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں