34

مھمند میاں منڈئ بازارمیں یوم یکجہتی کشمیرانتہائی جوش وجذبے سے منایاگیا

مھمند میاں منڈئ بازارمیں یوم یکجہتی کشمیرانتہائی جوش وجذبے سے منایاگیا

ضلع مہمند(افضل صافی سے )مھمند میاں منڈئ بازارمیں یوم یکجہتی کشمیرانتہائی جوش وجذبے سے منایاگیا۔یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرمیاں منڈئ بازارمیں ریلی سمیت یکجہتی کشمیرجلسہ سےقومی مشران کاکشمیریوں پرجاری جارحانہ ظلم بربریت اورعدم خوداردیت کاشدیدالفاظ میں مذمت۔ہندوستان کوکشمیریوں پرکئے گئےظلم کاحساب دیناہوگا۔اقوام عالم کشمیریوں کی اظہاررائے اورآزادی کیلئے فوری کرداراداکریں۔قومی مشران
قبائلی ضلع مہمندمیاں منڈئ بازارمیں بھی ملک کی دیگرحصوں کی طرح 5فروری کویوم یکجہتی کشمیرانتہائی جوش وجذبے سے منایاگیا۔منعقدیوم یکجہتی کشمیرتقریب میں سرکاری محکموں سمیت قومی مشران وعوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شرکأنے میاں منڈئ بازارمیں ریلی نکال کرکشمیریوں کی حق میں اوران پرجاری ہندوستانی ظلم کیخلاف شدیدنعرہ بازی کی۔ریلی مذکورہ بازارسے گزرتے ہوئے

آخرمیں جلسہ کی شکل اختیارکرلی۔جن سے قومی مشران ملک صاحب داد ودیگرنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے جنت نظیروادی کشمیرپرگزشتہ 76سے عاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں کی خوداردیت اورآزادی پاؤں تلے روندڈالے ہیں۔جبکہ کشمریوں کی آزادی کی آوازدبانے کیلئے ان پرنت نئے مظالم ڈھال کر لاکھوں کشمیری شہیدکرکے ایک مکمل قوم کی نسل کشی کی۔جبکہ کشمیریوں پراپناآبائی وطن تنگ کئے ہیں۔

حالانکہ پہلے سے کشمیریوں کواظہاررائے دینے کافیصلہ ہوچکاہے۔مگرہندوستان اپنے ناجائزاورعاصبانہ قبضے پرجمے ہوئے دنیاکومکروفریب کادوسراچہرہ بتارہاہے۔اورہرموقع پردنیاکی نظرکشمیریوں کی خون سے ہٹانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔مگرہندوکی عاصبانہ عزائم کھبی کامیاب نہیں ہونگے۔بلکہ ہندوکوبہت جلدایک دن کشمیریوں کی خون کاحساب دیناہوگا۔قومی مشران نے ماضی کی طرح کشمیرآزادی کیلئے ہرقسم قربانی کاارادہ ظاہرکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں