34

چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کا پرویز مشرف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کا پرویز مشرف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کا پرویز مشرف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

پرویزمشرف کےانتقال پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم بیگم صہبامشرف، بیٹےبلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم  میں برابر کے شریک ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے  بھی سابق صد و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نےکہا کہ  سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج و غم ہے۔ 

انھوں نے لکھا کہ بیگم صہبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان آرمی اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہےکہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں، سفارتی ذرائع  سمیت  اہل خانہ نے بھی سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں