23

کراچی کے تین اسپتالوں کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کا عدالتی فیصلہ احمقانہ تھا: مراد علی شاہ

کراچی کے تین اسپتالوں کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کا عدالتی فیصلہ احمقانہ تھا: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  چند سال قبل کراچی کے تین اسپتالوں کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کے عدالتی فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ پیشنٹس ایڈ 1991 سے جناح اسپتال میں غریب مریضوں کی خدمت کررہی ہے، پیشنٹس ایڈ نے جناح اسپتال میں سائبر نائف اور ٹوموتھراپی کی دو مشین نصب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنے اسپتالوں میں بلا تفریق مفت علاج مہیا کرتی ہے، سندھ حکومت کینسر کا علاج مفت کرتی ہے، کینسر کے مریضوں کیلئے حکومت سندھ نے 340 ملین روپے منظور کیے ہیں، پاکستان کے 167 شہروں اور 15 ممالک کے مریض جناح اسپتال میں کینسرکا مفت علاج کراچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چند سال پہلے کراچی کے تین اسپتالوں کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کا عدالتی فیصلہ احمقانہ تھا، اس فیصلے کی وجہ سے مشکلات ہوئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاق وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال نہ لے سکا اور سندھ حکومت کو بھی چلانے میں مشکلات ہوئیں۔

https://youtu.be/HMKYbhuDEuM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں