37

آئی ایم ایف ایک ایک دھیلے کی سبسڈی دیکھ رہا ہے: وزیراعظم

آئی ایم ایف ایک ایک دھیلے کی سبسڈی دیکھ رہا ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کاوفد ایک ایک دھیلے کی سبسڈی دیکھ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالی چیلنجز بہت شدید نوعیت کے ہیں، اسلام آباد میں موجود آئی ایم ایف کا وفد خزانہ اور تجارت کی وزارتوں کی ایک ایک کتاب کو دیکھ رہا ہے، مشکل صورتحال سے سب کو مل کر نمٹنا ہو گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے تکنیکی سطح کے مذاکرات دو روز کے وقفے کے بعد کل دوبارہ شروع ہوں گے، کل بھی مذاکرات میں محصولات اور اخراجات کے شارٹ فال میں کمی لانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 فروری تک معاملات طے پا جائیں گے، آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی 17 سے 18 فیصد کرنے، فلڈ لیوی، بینکوں کے منافع پر ٹیکس لگانے، ترقیاتی اخراجات میں کمی اور بجلی گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں