41

اسلام گڑھ کے اکلوتے پٹرول پمپ پر 15 دنوں سے پٹرول غائب عوام خوار ہونے لگے

اسلام گڑھ کے اکلوتے پٹرول پمپ پر 15 دنوں سے پٹرول غائب عوام خوار ہونے لگے

 اسلام گڑھ(نامہ نگار)اسلام گڑھ کے اکلوتے پٹرول پمپ پر 15 دنوں سے پٹرول غائب عوام خوار ہونے لگے،تحصیل اسلام گڑھ انتظامیہ کی وارننگ کے باوجود پمپ انتظامیہ کی لاپرواہی پٹرول کے بعد ڈیزل بھی ختم،بوتل مافیا کی موجیں،عوام علاقہ سراپہ احتجاج ضلعی انتظامیہ میرپور سے فوری ایکشن لینے اور پمپ کا لائسنس کینسل کرنے مطالبہ

تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ کے اکلوتے پٹرول پمپ نے عوام کو خوار کر دیا ہے آئے روز کی پٹرول کی قلت کے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے گزشتہ 15 دنوں سے پٹرول سمیت ڈیزل غائب ہے جبکہ ریڑھی بانوں سمیت متعدد دوکانوں پر بوتلوں میں پٹرول مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے پٹرول کے بعد گزشتہ دنوں سے ڈیزل بھی ناپید ہو گیا ہے

عوام علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام گڑھ پٹرول پمپ کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور پمپ کا لائسنس کینسل کر کے عام لوگوں کو پٹرول فروخت کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ مقامی لوگوں کی پریشانیوں میں کمی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں