36

رحیم تنولی اور چوہدری راشدفاروق کی شارجہ میں ملاقات

رحیم تنولی اور چوہدری راشدفاروق کی شارجہ میں ملاقات

شارجہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن) شارجہ کے ڈپٹی پریس سیکریٹری محمد رحیم خان تنولی نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن)شارجہ یو اے ای کے صدر چوہدری راشد فاروق سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں راہنماوں نے موجودہ سیاسی اور ملکی حالات پر گفتگو کی، ملاقات میں چیف آرگنائزر مریم نواز کی بخیریت وطن عزیز واپسی، تنظیموں ڈھانچوں کی فعالیت اورملک کے مختلف شہروں میں تنظیمی دوروں و کامیاب جلسوں کے بھرپور انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قائد میاں نوازشریف کے سیاسی سپاہی کے طور پر ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں