57

شیخوپورہ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

شیخوپورہ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے شعبہ حادثات میں سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل، سرجیکل اور آئی سی یو وارڈ میں گئے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاج کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں-

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر افضال سندھیلہ کو ہسپتال میں سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرح مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں