32

سو کاسفر

سو کاسفر

تحریر: عدنان احمد
سو کاسفر
شازیہ کیانی ایڈووکیٹ سیاست میں عزت و وقار کی علامت ہیں شازیہ کیانی ایڈووکیٹ کا فرد سماج اور سیاست میں بڑا مقام ہے اس لیے فرد، سماج اور سیاست کا آپس میں بہت گہرا تعلق ھے۔ سیاست فرد اور ریاست میں تعلقات کار کا نام ھے ۔ مختلف عصبیتوں کے پرچار اور اجارہ کی وجہ سے سیاست اور سیاسی کارکن ھمیشہ عتاب کا شکار رھا ھے ۔

حالانکہ سیاسی کارکن ریاستی ، معاشرتی ، معاشی اور تمدنی جبر کے خلاف ابلاغ اور انحراف کا بے مثل استعارہ ھے۔ اختلاف رائے کا حق تمام بنیادی حقوق پر بھاری ھے اور اس کا علمبردار ایک باعلم ، باعمل اور با جرات سیاسی کارکن ھی ھے۔ اس پر بہت لکھا ، کہا اور سنا جا سکتا ھے ۔ آجکل سیاسی ادارے شخصی اطاعت کا شکار ھیں ۔

جس کے سبب سیاسی کارکن جیسی قابل قدر جنس ختم ھو رھی ھے اور مال دار، جاھل اور خوشامدی پیشہ ور سیاسی اداروں کی اگلی صفوں میں جگہ بنا چکے ھیں ۔ آمریت کے مقابل تو کارکن بہت مشکل ترین حالات میں بھی کھڑا رھا ھے لیکن سیاسی جبر کے خلاف اس کا زور ماند پڑتا دکھائی دے رھا ھے۔

مصلحتیں اور وفا آڑے آ رھی ھے ۔ اس بھنور سے جو سرخرو نکلے گا وہی سیاسی کارکن ھونے پر تفاخر رکھ سکے گا اور سیاست اس کی معراج ھو گی ۔انشاءللہ شازیہ کیانی ایڈووکیٹ اس قدر سرخرو ہوں گی اور سیاست انکی معراج ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں