28

رحیم تنولی کی مسلم لیگ(ن) یواے ای راہنماوں سے ملاقاتیں

رحیم تنولی کی مسلم لیگ(ن) یواے ای راہنماوں سے ملاقاتیں

اسلام آباد(بیورورپورٹ) گذشتہ روز مسلم لیگ(ن) شارجہ کے ڈپٹی پریس سیکریٹری رحیم خان تنولی نے مسلم لیگ(ن) شارجہ کے سینئر نائب صدر چوہدری بشیر احمد شاہد، نائب صدر شارجہ ملک راشد الطاف اعوان اور صحافت سے وابستہ دوست حافظ زاہد سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور ملکی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی،

قبل ازیں رحیم خان تنولی کی مسلم لیگ(ن) متحدہ عرب امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری کے ساتھ خوشگوار ماحول میں شارجہ میں ملاقات ہوئی، مسلم لیگ (ن) شارجہ کے سینئر نائب صدر چوہدری بشیر احمد شاہد سے بھی ملاقات ہوئی، ان ملاقاتوں میں پارٹی فعالیت اور ملکی صورتحال اور مختلف امور پر تفصیلی بات ہوئی، مسلم لیگ(ن) کے راہنماوں نے پارٹی کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں