25

اوورسیزپاکستانیو اور دوہری شہریت والوں کے درمیان فرق سمجھنا ضروری ہے، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیزپاکستانیو اور دوہری شہریت والوں کے درمیان فرق سمجھنا ضروری ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ دوہری شہریت والے اوورسیز پاکستانی نہیں ہیں لہذا دوہری شہریت والوں کی شہریت ختم کرکے انکو پاکستان میں داخل ہونے کے لیے صرف سفری پاسپورٹ جاری کیا جائے

اور ان سے ہر طرح کی مراعات واپس لی جائیں کیونکہ دوہری شہریت والے ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ان دوہری شہریت والوں کی وجہ سے کئی طرح کے مسائل کا شکار ہیں کیونکہ حکومتی صفوں میں دوہری شہریت کے حامل افراد کی اکثریت ہوتی ہے لہذا یہ لوگ اوورسیز پاکستانیوں کو جان بوجھ کر نظرانداز کرتے ہیں اور بیرونی قوانین صرف دوہری شہریت والوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنواتے ہیں،

کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ حکومتوں کو اوورسیز پاکستانیوں اور دوہری شہریت والوں میں فرق کو سمجھنا ہوگا، دنیا بھر صرف اور صرف اوورسیز پاکستانی سبز پاسپورٹ کے حامل افراد ہیں اور ان افراد کے لیے تمام پالیسیاں مرتب ہونی چائیں اور انکو سہولیات فراہم کرنی چائیں کیونکہ اپنوں سے دور یہ افراد پاکستانی پاسپورٹ کو گلے لگاکر محنت مزدوری کرتے ہیں اس لیے انکے لیے خصوصی قوانین بنانے چائیں، اگر حکومت نے سنجیدہ اقدامات نا کیے تو اوورسیز پاکستانیوں میں شدید مایوسی پھیل سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں