33

ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر سے مقابلہ کرنے کے لئے عوام، پولیس اور انتظامیہ کا باہمی رابطہ اور تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر امیر احمد شیخ

ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر سے مقابلہ کرنے کے لئے عوام، پولیس اور انتظامیہ کا باہمی رابطہ اور تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر امیر احمد شیخ

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ نومنتخب کونسلرز مظفرآباد شہر کے امن سلامتی اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں انظامیہ اور پولیس کا دست و بازو بنیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس مظفرآباد میں نو منتخب کونسلرز کے ساتھ ایک خصوصی نشت کے دوران کیا

جس میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن، DIG مظفرآباد عرفان مسعود کشفی، ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز، ایس ایس پی مرزا زاہد حسین اور نو منتخب کونسلرز فضل محمود بیگ، بشارت مغل، سید عاصم نقوی، سید ظہیر بخاری، عمر عباسی، ریاض احمد مغل، امتیاز میر، حیدر عباسی، ملک معید، سردار مظہر اللہ، سعید شاہ، عدنان بٹ، اقبال میر اور دیگر نے شرکت کی انسپکٹر جنرل پولیس نے منتخب نمائیندوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر سے مقابلہ کرنے کے لئے عوام، پولیس اور انتظامیہ کا باہمی رابطہ اور تعاون ضروری ہے

اور عوام کے ساتھ ملکر ہی سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے گاوں، گلی، وارڈ اور یونین کونسل کی سطح تک امن کمیٹیوں کو فعال کرتے ہوئے مشکوک اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ایسے عناصر کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں کرایہ داران کی مقامی پولیس اسٹیشنز میں رجسٹریشن کےلئے منتخب نمائیندوں کا لوگوں کے اندر شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ہو گا

اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے انسپکٹر جنرل پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر اور چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں دارلحکومت مظفرآباد کو شایان شان بنانے کے لئے کام جاری ہے اور منتخب نمائیندوں سے توقع ہے کہ وہ دارالحکومت مظفرآباد کی بالخصوص اور پورے ڈویژن کی تعمیر و ترقی، خوبصورتی، مثالی امن و عامہ قائم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے قومی مقاصد کے حصول میں منتخب نمائیندوں کی شرکت بہت ضروری ہے

۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے، تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ اور پولیس بھرپور اقدامات کررہی ہے سیشن کے اختتام پر منتخب نمائندوں نے انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر آفیسران کو امن وعامہ کے قیام، شہر اور دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی، خوبصورتی، جرائم کے خاتمے، سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں