20

ایڈوانس واٹر ٹیکنالوجی کو کسٹم فری کیا جائے،زارا خان

ایڈوانس واٹر ٹیکنالوجی کو کسٹم فری کیا جائے،زارا خان

ٹھٹھہ نمائندہ
معروف سماجی ورکر زارا خان نے کہا ہیکہ ایڈوانس واٹر ٹیکنالوجی کو کسٹم فری کیا جائے ، تاکہ ملک میں دوسرے ممالک سے نئ ٹیکنالوجی آسانی سے آسکے ، ہم ابھی تک اپنی مشینری اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بہت پیچھے ہیں ، ایسے میں حکومت کو ہر مفاد سے بالاتر ہوکر اپنے ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے کسٹم فری کرنا ہوگا۔
زارا خان نے مزید کہا کہ معیشت کا استحکام ضروری ہے ، اوور سیز پاکستانیوں کو موقع فراہم کرنا حاکم وقت کی ذمہ داری ہیکہ وہ ان پر مشینریوں کے حوالہ سے ٹیکس ہٹائے تاکہ اوورسیز پاکستانی اپنا سرمایہ اپنے وطن میں لگا کر پاکستان کو مظبوط کرسکیں ، اس وقت وطن عزیز کو مشکلات کا سامنا ہے ،

تاہم بحیثیت پاکستانی ہم سبکو خلوص کیساتھ ملک کی معیشت کو سہارا دینے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا ، ایسے میں حکومت پاکستان ان اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات پر توجہ دے اور ان سے ملحق مشینریوں پر سے ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں