94

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے خود شماری کے پورٹل کا افتتاح

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے خود شماری کے پورٹل کا افتتاح

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) ہیڈ آفس، اسلام آباد، مورخہ 20 فروری2023 : وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن جناب سید امین الحق نے 7 ویں خانہ و مردم شماری کے خود شماری کے پورٹل کا افتتاح کیا۔ پاکستان ادارۂشماریات پاکستان کی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کرنے جا رہا ہے

۔ اس تقریب میں اسٹیک ہولڈرز، صوبائی عہدیداران، ڈیموگرافرز اور PBS کے سینئر افسران نے شرکت کی۔چیف مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر نے تقریب کے حاضرین کی شرکت کو سراہتےہوئے اس بات سےآگاہ کیا کہ ” آنے والی 7ویں خانہ و مردم شماری ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک مثالی تبدیلی ہے۔ خود شماری ایک جدت اور سہولت ہے جو اس مردم شماری کے ذریعے پاکستان کے شماریاتی نظام میں لائی گئی ہے سیلف اینومیریشن پورٹل ( (self-enumeration portalکے ذریعے، کچھ آسان مراحل پر عمل کرتے ہوئے

گھریلو معلومات درج کرنا آسان ہوگی۔ اس سنگ میل کوحاصل کرنے کے بعد، پاکستان خود شماری کی سہولت فراہم کرنے والاجنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن جائے گا”, انہوں نے مزید کہا کہ جیو ٹیگنگ، ٹیبلٹ پر مبنی ڈیٹا اکٹھا کرنا، ریئل ٹائم مانیٹرنگ، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور کوالٹی اشورینس کے لیے کمپیوٹر کی مدد سے ٹیلی فونک انٹرویو پورے عمل کی ساکھ ، اعتبار اور شفافیت کوبڑھئے گے.
جناب محمد سرور گوندل(ممبر ریسورس منیجمنٹ ) نے شرکاء کو بتایا کہ خود شماری کی سہولت کےذریعےکچھ آسان مراحل پر عمل کرتےہوئے

آپ اپنی اور اپنے خاندان کی معلومات درج کر سکتے ہیں۔ وہ مراحل یہ ہیں۔ خود شماری پورٹل پر جائیں(https:self.pbs.gov.pk) ,اپنے موبائل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے سائن اپ(Sign Up)/رجسٹر (Register)کریں اور ایک محفوظ لاگ ان(Log In)/پاس ورڈ (Password)بنائیں;. خاندان کی معلومات/ ہاؤسنگ کی معلومات / جواب دہندہ کی معلومات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مردم شماری کے سوالنامے کو مکمل کریں ; مردم شماری کا سوالنامہ جمع کرانے سے پہلے اپنی معلومات کا جائزہ لیں/ تصدیق کریں، اور ضرورت پڑنے پر ترامیم کریں;سوالنامہ جمع کرانے کے بعد آپ کو ایک UTN جاری کیا جائے گا

جو آپ کے پورٹل میں محفوظ ہو جائے گا اور SMS کے ذریعے آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پربھی بھیجا جائے گا۔اس UTN کی تصدیق جب ہمارا نمائندہ مردم شماری کے دوران آپ کے گھر آئے گا تب ہوگی۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن جناب سید امین الحق نے خود شماری کے ہدف کی تکمیل کے لئے PBS اور اسٹیک ہولڈرز (نادرا،سپارکو،صوبائی حکومتوں ،مسلح افواج اور این ٹی سی)کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ ہم ایک ایسے نظام کے قیام تک پہنچ گئے ہیں

جو شفاف اور قابل اعتماد طریقے سے پاکستان میں افراد کو شمار کر سکے گا۔ تاہم خود شماری پورٹل مردم شماری کے اعداد و شمار جمع کرنے کے عمل کا صرف آغاز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح تمام ادارے اس مقصد کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں اس کے نتائج مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔ ۔ تقریب میں مردم شماری کاآفیشل گانا ’’تم ہی سے ہے تمہارا کل‘‘ بھی پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر آن لائن سامعین کو شامل کرنے کی کوشش میں PBS نےمائنڈ میپ کمیونیکیشنزپرائیویٹ لمیٹڈ (MMC)اور Bajao کے ساتھ اشتراک کیا، جو پاکستان میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی میوزک سٹریمنگ سروسز میں سے ایک ہے، “تم ہی سے ہے تمہارا کل” کا نعرہ استعمال کرتے ہوئے ایک آن لائن گانوں کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ آن لائن سامعین کو نعرہ استعمال کرنے اور اپنے گانوں کے اندراجات بھیجنے کی ترغیب دی گئی

مقابلے کا فاتح وہ گانا قرار پایا جس نے Bajao’s Music App پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیئے۔ سیلف اینومیشن پورٹل کا افتتاح ڈیجیٹلائزیشن کی طرف مثالی تبدیلی کے نفاذ کا آغاز ہے جسے پی بی ایس نے اس ڈیجیٹل مردم شماری کے ذریعے حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں