57

پی ٹی وی بولان کی نشریات میں ایک اہم سنگ میل۔ یو ایچ ایف ٹرانس میٹرنصب

پی ٹی وی بولان کی نشریات میں ایک اہم سنگ میل۔ یو ایچ ایف ٹرانس میٹرنصب

رپورٹ وتصاویر۔ خالد حسین
پی ٹی وی بولان کا افتتاح 14 اگست 2005 ء کو ہواتھا اور یوں یہ سفراپنے 17 سال سے زائد کا ہوچکا ہے بلوچستان میں ایک ایسے ٹی وی چینل کے قیام کی ضرورت عرصے سے محسوس کی جارہی تھی جو بلوچی،براہوی اورپشتو زبانوں کی نمائندگی کرئے صوبے کے مختلف علاقو ں اور وہاں آباد اقوام کے رسوم رواج،ثقافت،ادب کی ترویج کرسکے اور اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے

پاکستان ٹیلی ویژن نے بلوچی،براہوی اورپشتوزبان میں پہلا علاقائی چینل پی ٹی وی بولان قائم کیا اس کی نشریات کا آغاز شام چاربجے سے رات بارہ بجے جوروزانہ کی بنیاد پر براہ راست نشریات،براہ راست ٹیلی فون کالز،ای میل اورفیکس پیغامات کے ساتھ بلوچی،براہوی اورپشتوزبان میں ریکارڈشدہ نشریات پربھی مشتمل ہے

اس چینل کی 8گھنٹے کی نشریات کے دوران روازنہ بلوچی،براہوی اورپشتومیں نوبراہ راست خبرنامے بھی نشر کئے گئے اس نشریات کے علاوہ روزانہ صبح 8سے شام 4بجے تک یہ نوخبرنامے نشرمکررکے طورپربھی پیش کیے جاتے ہیں۔ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بلوچستان کی ثقافت کو اُجاگر کر نے کے ساتھ ساتھ صوبے کے اکلوتے مقامی چینل ہونے کی وجہ سے اسے ایک خاص اہمیت حاصل ہے

اوراس سے بھی بڑھ کر یہ کہ دنیا بھر میں براہوئی زبان کا واحد چینل ہے اس سے قبل ملکی یا بین الاقوامی سطح پر براہوئی زبان کی نمائندگی کا کوئی سیٹلا ئٹ چینل سامنے نہیں آیا اور یہ اعزاز پی ٹی وی بولان کو حاصل ہے کہ صوبے کے بلوچ علاقوں میں بولی جانے والی براہوئی زبان کی وسیع ثقافت کا واحد ترجمان ہے

پی ٹی وی بولان نے اس 17 سالہ سفرمیں اپنے ناظرین کے لیے جو ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں اس سے انکار ممکن نہیں ہے اپنے ناظرین کے لیے تفریحی ، تعلیمی ، معلوماتی ، مذہبی ، علاقائی ، ثقافتی ، ملکی و بین الاقوامی حالات، تجزیوں ، تبصروں اوردلچسپی سے بھرپور سفر کے دوران بعض معاملات میں دشواریوں سے بھی دوچار ہونا پڑا ہے جس کی بازگشت گزشتہ برس بلوچستان اسمبلی میں بھی سنائی دی گئی تھی

مگر سہولیات کی کمی ، بجٹ کے محدود وسائل سمیت متعدد مشکلات ، کٹھن مراحل اور رکاوٹوں کے باوجود بھی پی ٹی وی بولان کے سفر کو جاری رکھنے میں سابق جنرل منیجر محمد ایوب بابئی ، موجودہ جنرل منیجر فہیم شاہ، پی ٹی وی بولان ہیڈ جواد علی ہزارہ ، سینئر پلاننگ آفیسر منظور حسین ، پروگرام پروڈیوسرز، کیمرہ ڈیپارٹمنٹ، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، ٹیکنیکلزسمیت انتظامیہ کے دیگر اراکین نے جس محنت اور لگن سے کام کیا ہے

اُس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔قارئین ۔ پی ٹی وی بولان نے اپنے قیام سے اب تک اپنے ناظرین کو اُن کی پسند اور علاقائی سطح پر نمائندگی دیتے ہوئے نا صرف صوبے کے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا بلکہ ناظرین کو لائیو کالز کے ذریعے شامل کرکے اپنے پروگرامز ،، شوز اور تقریبات کو رونق بخشی مگر اس دوران ناظرین کی جانب سے نشریات کے دوران سگنل کاموصول ناہونا حتیٰ کوئٹہ کے قریب ترین رہائشی علاقوں میں سگنل کے نا ہونے کا شکوہ بھی دیکھنے کوملا اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اکثر ناظرین نے یا تو کیبل اور یاپھر ڈش انٹینالگوایا مگر ناظرین کی شکایات کا ازالہ ممکن نا ہوا

اور ایک طویل عرصہ جس کمی کو ناظرین کی جانب سے محسوس کیا جاتا رہا اُس کا بھرپور احساس پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر انتظامیہ کو بھی تھا اور یوں مورخہ 20 فروری 2023 ء پی ٹی وی بولان کے ناظرین کے لیے بہت بڑی خوشخبری لے کرآیا جب پہلی مرتبہ پی ٹی وی بولان کی نشریات کو یو ایچ ایف چینل 33 کے 500 واٹ پر منتقل کرتے ہوئے

نشریات کی رسائی کو سادہ ایٹینا سے ممکن بنا یا گیا ہے یہ اقدام وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ، چیئر پرسن پی ٹی وی شاہیرہ شاہد، منیجنگ ڈائریکٹر سہیل علی خان ، ڈی ای عارف نور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اُٹھایا گیا جس پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُن کے بے حد مشکورہیں کہ اُنہوں نے پی ٹی وی بولان کی نشریات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اور ناظرین تک رسائی کو مزید آسان بنایا جوکہ پی ٹی وی بولان کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔اضع رہے کہ اس سے قبل پی ٹی وی بولان کی مقامی نشریات وی ایچ ایف انٹینا سے دیکھی جاتی تھیں جس کے لیے سیٹلائٹ انٹینا یا کیبل نیٹ ورک استعمال کیا جاتا تھا

اس سے ناظرین کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب اس ٹرانسمیٹرکی تنصیب سے سادہ انٹینا کے ذریعے یو ایچ ایف پر نشریات چالیس کلومیٹر کی حدود میں دیکھی جاسکے گی۔ گزشتہ روزٹرانسمیٹرکا افتتاح پی ٹی وی کے جنرل منیجر فہیم شاہ نے کیا اس موقع پر سابق جی ایم محمد ایوب بابئی بھی موجود تھے

اس موقع پر جی ایم پی ٹی وی فہیم شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز میں پی ٹی وی بولان کی مقامی زبانوں کی نشریات کومزید بہتر بنانے اور ناظرین تک نشریات پہنچانے کے لیے پہلے ٹرانسمیٹرکی تنصیب ایک اہم پیش رفت ہے صوبے میں بولی جانے والی تمام زبانوں کی نمائندگی کرنے والے واحد لوکل چینل پی ٹی وی بولان کی نشریات کا دائرہ کار وسیع کرنے اور ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کارلایا جائے گا

اس موقع پر اُنہوں نے وفاق وزیر اعلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، چیئر پرسن پی ٹی وی شاہیر ہ شاہد ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سہیل علی خان ،ڈی ای عارف نور کا شکریہ اداکیا کہ جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پی ٹی وی بولان کے ناظرین کا دیرینہ مسلہ حل کیا اور سادہ انٹینا کے ذریعے نشریات تک رسائی کے لیے پہلے ٹرانسمیٹرکی تنصیب ممکن بنائی ہے اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ کی انجیئنرنگ ٹیم کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ایک ہفتے کے اندراندر اس کی تنصیب کا عمل مکمل ہوا ہے

اُنہوں نے تمام انجنیئرز اور ٹیکنکل عملہ کی کوششوں کو سراہا ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کی منٹیننس ٹیم کے محمد افضل بھٹی نے بتا یا کہ پی ٹی وی بولان کا افتتاح ہوچکا تھا مگر انٹینا پر نشریات نا جانے کی وجہ سے اس کمی کوشدت سے محسوس کیا جارہا تھا اس کمی کو مدنظررکھتے ہوئے

پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی انتظامیہ نے چینل 33 یو ایچ ایف پر 500 واٹ کا ٹرانسمیٹر لگانے کا فیصلہ کیا اس قوت کے ٹرانسمیٹر سے نشریات کو ناظرین تک پہنچانے میں خاصی مدد ملے گی اس سسٹم کے نصب ہونے سے کوئٹہ اور اُس کے گردونواح کے علاقوں میں ناظرین پی ٹی وی بولان کی نشریات سادہ انٹینا پر ڈش اور کیبل کے بغیر دیکھ سکیں گے اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پہلی مرتبہ لگایا گیا یہ ٹرانسمیٹر پی ٹی وی بولان کی ترقی اور ناظرین تک باآسانی نشریات پہنچانے میں انتہائی اہم ثابت ہوگا

اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ناظرین تک معلومات فراہم کرنا ہوں گی کہ وہ یو ایچ ایف انٹینا لگاکر اس سہولت سے بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کی مینٹیننس ٹیم کے محمد افضل بھٹی ، ملک ظہیر احمد ،غلام حسین پی ٹی وی کوئٹہ کی انجنیئرنگ ٹیم کے منیجر نبوجان آغا،

ا نجینئر نگ منیجر حبیب اللہ ناصر ، سینئر آئی ٹی سی حاجی ہدایت اللہ ، اے پی ایم مدثر، شفٹ انچارج منور خان ناصر ،سینئر انجینئر الطاف احمد ، انجنیئر بابر خان ، انجینئر نور محمد، محمد اکرم ، فیضان جان ، نبیل ، نعمت اللہ سمیت پی ٹی وی کوئٹہ کی انتظامیہ کے دیگر افسران اور سی بی اے یونین کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اس خوشی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور دعاِ خیر کی گئی ۔
قارئین ۔

یو ایچ ایف چینل 33 کے 500 واٹ کے اس ٹرانسمیٹر کی تنصیب کو پی ٹی وی کوئٹہ کے انجنیئرز نے ایک ہفتے کی جدوجہد کے بعد ممکن بنایا اس اہم نوعیت کے کام کو کامیابی سے پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں انجنیئرنگ ٹیم کے منیجر نبوجان آغا، ا نجینئر نگ منیجر حبیب اللہ ناصر ، سینئر آئی ٹی سی حاجی ہدایت اللہ ، شفٹ انچارج منور خان ناصر ،سینئر انجینئر الطاف احمد ، انجنیئر بابر خان ، انجینئر نور محمد، محمد اکرم ، فیضان جان ، نبیل ، نعمت اللہ و دیگر نے اہم کردار ادا کیاجس پرہم اُنہیں خراج تحسین پیش کریں گے ۔ ویلڈن پی ٹی وی کوئٹہ انجنیئرز ٹیم ۔ ویلڈن بنوجان آغا اور ویلڈن حبیب اللہ ناصر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں