33

لمحہ فکریہ

لمحہ فکریہ

نقاش نائطی
۔ +966562677707

اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان کو معشیتی طور کس نے برباد کیا ہے؟ ملک و وطن کی محافظ افواج کے سربراہ بیرون ملک اتنی زیادہ جائیدادیں کیسے بنالیتے ہیں؟فیفا ورلڈ کپ قطر کو سیکورٹی فراہم کرنے کے عوض ملے 2 ارب ڈالر کیا پاکستانی بنکوں میں آئے یا لٹیرے حکمرانوں کے بیرون ملک ایکونٹ میں منتقل ہوئے؟

ملک و وطن کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حنا ربانی کی یوکرینی فارین منسٹری ذمہ داروں کی ملاقات کے بعد، ملک و وطن کی آرڈیننس سے فیکٹری سے، جہاز بھر بھرکے جو اسلحہ یوکرین بھیجا جارہا ہے اس کی قیمت کیا ملک و وطن کے بنکوں کو آرہی ہے یا وہ بھی لٹیرے حکمرانوں اور افواج و انتظامیہ کے بڑوں کے بیرون ملکی کھاتوں میں منتقل ہورہی ہے؟ کیا دو خاندانی ملک کو لوٹنے والے جمہوری نظام سے چھٹکارہ ممکن نہیں ہے؟

کیا 23 کروڑ عوام کو اپنی خودداری بچا عزت و وقار سے جینے کا حق نہیں ہے؟ کیا ملک و وطن کی عدلیہ جیسا کے بتایا جارہا آزاد بھی ہے؟ یا کوئی ان دیکھی اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے پر مجبور چھوڑ دی گئی ہے۔

یہ جو از خود نوٹس تازہ ترین عدلیہ کے فیصلے بھی ان دیکھی اسلام دشمن قوتوں کے لکھے اسکرپٹ کے تحت، عوام میں عدلیہ پر اعتماد بٹھانے کے لئے لئے جارہے ہیں؟ یا واقعتا” ملک و وطن کو تباہ ہونے سے بچانے کی تدبیریں ہورہی ہیں؟ ہم نے تو سنا تھا آزادی ھندو پاک سے بہت پہلے خاکسار تحریک والوں نے، اسلام کے نام پر ملک و وطن کو وجود بخشنے کی پلاننگ کی تھیں۔ اب ملک و وطن کے معشیتی طور تباہ و برباد ہوتے یا دانستا” تباہ و برباد کرائے جاتے وقت میں،وہ خاکسار تحریک سوچ رکھنے والے مخلصان کہاں ہیں؟ یقینا تقدیر کو بدلا نہئں جاسکتا ہے لیکن کیا اپنے ملک کی تقدیر سنوارنے کی سعی پیہم جارہی رکھی جارہی ہے؟

نوجوان عرب حکمرانوں نے عمران خان کی دیکھا دیکھی،صاحب بہادر امریکہ کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں، نہیں، کبھی نہیں، بالکل ہی نہیں کہنا سیکھ لیا ہے، اوراپنےآپ کو خود دار قوم کہنے والے، اپنے خود دار لیڈر عمران خان ہی کو عہدوں سے ہٹا، انہیں گھر میں بٹھا، یہود و ہنود و نصاری کے تلوے چاٹ، ملک و وطن کی خود داری کو بیج ، ملکی ایٹمی اثاثوں سے دست بردار ہونے تک کی باتیں کرنے لگے ہیں

۔یہی تو فرق ہے اپنے آپ کو خود دار قوم کہنے، کہلوانے اور اپنی خود داری ثابت کرنے کا فرق۔ آخر کب تک ملک و وطن کی خودداری کو بیچنے والوں کو برداشت کیا جائیگا؟ حقیقی خود داری، ملک و وطن کو واپس دلانے والے خان کو واپس اقتدار پر لایا جائے گا بھی یا نہیں یا ومران آرہا کا لالی پاپ قوم کو دلا ، دلاسا دیتے قوم کو ایک اور دھوکہ دینے کی تدبیریں ہورہی ہیں؟ ذرا مندرجہ ذیل کلپس کو غور سے دیکھا اور سنا جائے،

جس قومی لیڈر خان کی اسلامی دنیا اتنی عزت و قدر کرتی ہے اسے ملک و وطن کے کرپٹ سیاست دانوں،عدلیہ کے ٹھیکے داروں اور فوج و انتظامیہ کے مہروں نے، کیسے بے وقعت کرکے رکھ دیا ہوا ہے؟ عمران خان کی اصل طاقت ملک و وطن کی عوام ہیں، جب تک ملک و وطن کی عوام یک جٹ ہوکر سڑکوں پر نہیں نکلیں گے

ملک و وطن کو اسلام دشمن یہود وہنود و نصاری سازش کنندگان سے بچانا ناممکن نہیں تو مشکل تر ضرور ہے۔ اللہ ہی نگہبان ملک و وطن لیکن مشیت ایزدی بھی مشقت جستجو کرنے والوں ہی پشت پر ہوا کرتی ہے۔ وما علینا الا البلاغ
کیا ملک و وطن کی عدلیہ ملکی افواج کی مرہون منت یے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں