31

مہنگائی نے پاکستان میں انسانی زندگی کا وجود خطرے میں ڈال دیا- ڈاکٹر افتخار حسین ایڈووکیٹ

مہنگائی نے پاکستان میں انسانی زندگی کا وجود خطرے میں ڈال دیا- ڈاکٹر افتخار حسین ایڈووکیٹ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)مہنگائی نے پاکستان میں انسانی زندگی کا وجود خطرے میں ڈال دیا- ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت و سینئر رہنما پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ ڈاکٹر افتخار حسین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ یہ حکمران مزید برسر اقتدار رہے تو غریب کے پاس خود کشی کرنے کے سوا اور کوئی آپشن باقی نہیں بچے گا

انہوں نے کہا کہ غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے کیونکہ ہرطرف مہنگائی ہے اور کرپٹ حکمران نے نہ صرف ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے بلکہ ان نام نہاد جمہوریت کے ٹھیکیداروں نے غریب و مفلس اور سفید پوش طبقہ کی عزت نفس ہی مجروح کرکے رکھ دی ہے

مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہوچکا ہے اسلئے حکمران ہوش کے ناخن لیں- معروف سماجی شخصیت و سینئر رہنما پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ ڈاکٹر افتخار حسین ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پٹرول مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی مذمت کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں