33

ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس چیئرمین ناصر خان خٹک کی قیادت میں ہوا

ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس چیئرمین ناصر خان خٹک کی قیادت میں ہوا

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس چیئرمین ناصر خان خٹک کی قیادت میں ہوا اجلاس میں عبوری باڈی کے تمام عہدیداروں نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی عبوری باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خان خٹک نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ،ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن، کی بنیاد رکھی اور عبوری باڈی تشکیل دی جس کے بعد عبوری باڈی کی کامیاب حلف برداری کی تقریب ہوئی

جس میں تمام عہدیداروں کا کردار انتہائی اہم تھا میں تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ سب نے مل کر ایسوسی ایشن کو مزید آگے بڑھایا اور ممبرسازی کی اب ہم نے مزید آگے جمہوری طریقے سے بڑھنا ہے جس کےلیے ہمیں عبوری باڈی کا سیٹ اپ ختم کرکے نئے سرے سے ممبرسازی سمیت الیکشن کی طرف جانا ہے

چیئرمین ناصر خان خٹک نے تمام عہدیداروں سے الیکشن کمیٹی اور ممبرسازی کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری لی نئی کمیٹی الیکشن سمیت ممبرسازی کےلیے طریقہ کار بنائے گی اور پھر الیکشن کمیٹی تشکیل دے کر انتخابات کروائی گی تمام عہدیداران نے ممبرسازی اور الیکشن کمیٹی کا طریقہ کار طے کرنے کےلیے انتظامی کمیٹی کے چیئرمین کے لیے سینئر صحافی زین ہاشمی کا نام تجویز کیا کمیٹی ممبران میں نعیم منہاس، سعد عباسی، ضمیر حسین ضمیر، قاسم جمشید، وسیم قریشی، سلمی ملک کے ناموں کی منظوری دی گئی

کمیٹی کو باڈی کے تمام اختیارات دے دیے گئے کمیٹی ممبرسازی کرکے رمضان کے بعد فوری الیکشن کمیٹی بنا کر انتخابات کروانے کی پاپند ہوگی تمام عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کےلیے کمیٹی کے شانہ بشانہ کام کریں گے ،ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن، کے اجلاس میں چیئرمین ناصر خان خٹک، زین ہاشمی، نعیم منہاس، سعد عباسی، ضمیر حسین ضمیر، قاسم جمشید، دوست محمد خان، راجہ طاہر، عبدالراق، صبا شاہین، وسیم قریشی، سلمی ملک،شیر خان، اقراء خالد، شیخ طیب نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں