شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب
دولتالہ(نوید اے راجہ سے ) تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیر اہتمام سیمینار قائد ڈے کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طابرالقادری کی احیائے اسلام، تجدید دین، اصلاح احوال، بیداری شعور، اصلاح نظام، قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی و بین المسالک رواداری اور اسلام کی امن و محبت پر مبنی تعلیمات کے کماحقہ فروغ میں عظیم کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاخصوصی خطاب انجینئر رفیق نجم مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب نے کیا
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری زندگی کا ہر لمحہ خدمت دین و خلق کیلئے صرف کررہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی و اسلامک سینٹر پاکستان سمیت پوری دنیا میں روشنی کا مینار ہیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمات میں اخلاقی تربیت اور فکری بصیرت میں وسعت کی ضمانت موجود ہے
ان کی فروغ علم، امن عالم کیلئے خدمات قابل تقلید ہیںتقریب میں آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کے سرپرست اعلی پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے بھی خصوصی شرکت کی تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیاو¿اورملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔قائد ڈے کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے محمود الحق قریشی،وسیم مغل،راجہ ناصر،راجہ ظفر،چوہدری محمد اسحق،چوہدری وقار احمد،اور دیگر نے بھی شرکت کی