36

سماجی تنظیم بیداری اور فافن کے زیر اہتمام صحافیوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سماجی تنظیم بیداری اور فافن کے زیر اہتمام صحافیوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سماجی تنظیم بیداری اور فافن کے زیر اہتمام شیخوپورہ کے ایک مقامی ہال میں صحافیوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین سینئر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس تربیتی ورکشاپ میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر لقمان مجید اور ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر عرفان صفدر نے صحافیوں کو بریفنگ دی۔ دوران بریفنگ مقررین کا کہنا تھا

کہ اس ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ تکنیکی انتخابی عمل کی صحافت سے روشناس ہو سکیں اور مختلف انتخابی مراحل کے حوالے سے بروقت اور موثر رپورٹنگ کر سکیں۔ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر لقمان مجید نے بتایا کہ کس طرح ہم بطور صحافی اپنی رپورٹنگ کے ذریعے خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ تربیتی سیشن کے اختتام پر تمام صحافیوں نے اس بات کا عزم کیا

کہ وہ اپنی آئندہ رپورٹنگ میں نہ صرف انتخابی مراحل بلکہ خواتین کی سیاسی و انتخابی عمل میں شمولیت اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے خبریں، کالمز اور آرٹیکلز بھی شائع کروائیں گے- آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں مقررین نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دئیے- آخر میں جملہ شرکاء کے لئے لنچ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں