33

شیخوپورہ، ڈکیتوں کو کھلی چھٹی، شہری سرعام لٹنے لگے، شہری عدم تحفظ کا شکار

شیخوپورہ، ڈکیتوں کو کھلی چھٹی، شہری سرعام لٹنے لگے، شہری عدم تحفظ کا شکار

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈکیتوں کو کھلی چھٹی، شہری سرعام لٹنے لگے، شہری عدم تحفظ کا شکار- ذرائع کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں ملک کے معروف ثناخواں و صوفی سنگر سرفراز علی حسان اپنے تین ساتھیوں سمیت لٹ گئے- تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ تین نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر گذشتہ روز علی الصبح شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف ثناخواں و صوفی سنگر سرفراز علی حسان ہمراہ تین ساتھی ثناخواں مسمیان حیدر علی،

اعجاز حسین اور ساجد علی کو موبائل مارکیٹ کے بالمقابل لاہور روڑ واقع فرینڈز موبائل شاپ کی دوکان کے آگے تین کس موٹرسائیکل سوار نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا اور ان کو نقدی، موبائل فونز و دیگر سے محروم کردیا- اس ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم جنڈیالہ روڑ پر رات کے وقت منعقدہ محفل شام قلندر میں شرکت کے بعد علی الصبح اپنے گھروں کو جارہے تھے

کہ موبائل مارکیٹ کے بالمقابل لاہور روڑ واقع فرینڈز موبائل شاپ کی دوکان کے آگے تین کس موٹرسائیکل سوار نامعلوم ڈاکووں نے جوکہ سیاہ رنگ کی بغیر نمبر پلیٹ 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار اچانک آئے، زبردستی تینوں نے پسٹل دکھا کر لوٹ لیا اور ہم چاروں ساتھیوں کو نقدی، موبائل فونز و دیگر سے محروم کردیا- تینوں ڈکیتوں کی عمریں تقریبا 20 سے 25 سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہیں- متاثرین نے اعلیٰ متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے دادرسی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں