شیخوپورہ، تھانہ اے ڈویژن میں تشدد، استحصال، جنسی تعصب اور منفی رویوں سے متاثرہ ٹرانسجینڈرز تحفظ سنٹر قائم کر دیا گیا
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)تھانہ اے ڈویژن میں تشدد، استحصال، جنسی تعصب اور منفی رویوں سے متاثرہ ٹرانسجینڈرز تحفظ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے، سنٹر کا افتتاح ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت اور شہداء کے بچوں نے کیا
– اس ٹرانسجینڈرز تحفظ سنٹر کا افتتاح ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز اور شہداء کے بچوں نے کیا- افتتاحی تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران، صحافی برادری، شہداء کے بچوں اور ٹرانسجینڈرز نے شرکت کی- ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ تحفظ سنٹر کا مقصد معاشرے سے ستائے ٹرانسجینڈرز کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہ کریں- فوکل پرسن ٹرانسجینڈر کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے حکومت نے اس قابل سمجھا ہے کہ تحفظ سنٹر میں بیٹھ کر اپنی کمیونٹی کے تحفظ پر کام کر سکوں