ڈپٹی جنرل منیجر ر، پی آئ اے اینجینئر حاجی محمد حنیف میمن کے فارم ہاؤس پر لینڈ مافیا کی قبضہ کی کوشش
ٹھٹھہ نمائندہ
ڈپٹی جنرل منیجر ر، پی آئ اے اینجینئر حاجی محمد حنیف میمن کے فارم ہاؤس پر لینڈ مافیا کی قبضہ کی کوشش ، رپورٹ درج کرائے جانے پر مجھے جان سے مارنے اور اغواء کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے ادارے نوٹس لیں۔ حنیف میمن تفصیلات کیمطابق حاجی حنیف میمن کا کہنا ہیکہ دھابیجی میں موجود میرے فارم ہاؤس پر میرے سابقہ ملازم سائت چانڈیو کے ساتھ ملکر مقامی لینڈ مافیا کے کارندے قاری عبدالسلام پھٹان ، اکرم خان اور علی گوہر شاہ نے میرے فارم ہاؤس پر ڈکیتی کرتے ہوئے قبضہ کرنے کی کوشش کی ،
اور اپنے سیاسی اور دیگر اثر رسوخ کے ذریعے مجھے ڈرانے دھماکا نے سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، اس حوالہ سے ایس پی ٹھٹھہ سمیت ضلع کے مقتدر اداروں سے اپیل ہیکہ وہ مجھے تحفظ و انصاف فراہم کرے ۔ دیگر صورت مجھے جانی و مالی نقصان ملنے پر مذکورہ افراد ہی ذمہ دار ہونگے