30

سماجی تنظیم رائٹ ٹو پلے کی جانب سے یوم خواتین کے حوالہ سے سینیٹر سسئ پلیجو سمیت سماجی ورکرز ، ٹیچرز کو اعزازی ایوارڈز دئے گئے

سماجی تنظیم رائٹ ٹو پلے کی جانب سے یوم خواتین کے حوالہ سے سینیٹر سسئ پلیجو سمیت سماجی ورکرز ، ٹیچرز کو اعزازی ایوارڈز دئے گئے

ٹھٹھہ نمائندہ
سماجی تنظیم رائٹ ٹو پلے کی جانب سے یوم خواتین کے حوالہ سے سینیٹر سسئ پلیجو سمیت سماجی ورکرز ، ٹیچرز کو اعزازی ایوارڈز دئے گئے ،تقریب میں ضلع کے 22 اسکولوں کے طلباء و اسپیشل بچوں نے سائنسی معلومات پر مبنی ماڈلز کا اسٹال لگایامہمان خصوصی سینیٹر سسئ پلیجو نے معائنہ کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے دور میں ہم نے مختلف اسکولوں کا وزٹ کیا تھا

اس وقت بچوں میں وہ مہارت و ذہانت نہ تھی جو اب دیکھنے کو مل رہی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ ٹھٹھہ کے بچے تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں اور اپنے ملک و ضلع کا نام روشن کریں ، سسئ پلیجو نے رائٹ ٹو پلے کی ٹیم انتظامیہ پروجیکٹ آفیسر محمد یوسف ، عروج خالد ، عطاء محمد اور ڈی او پرائمری محمد رحیم سومرو کی خدمات کو سراہا ۔ سینیٹر سسئ پلیجو نے مزید کہا کہ سندھ میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری پر سبکو اعتراض و خدشات ہیں ،

ڈیجیٹل مردم شماری کی آڑ میں بہت سے باہر کے لوگوں کا اندراج ہورہا ہے ، جبکہ اس سسٹم کے تحت مختلف علاقے آگے پیچھے دکھائے جارہے ہیں اور ٹیموں کے پاس موجود ٹیبلیٹ بھی سنگل شو نہی کررہے اور نہ ہی اسمیں علاقوں کا صحیح سمت کا اندازہ ہورہا ہے ، ایسے میں وفاق اس حوالہ سے اپنی زمہ داری کا ثبوت دے اور ڈیجیٹل مردم شماری پر اے پی سی بلائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں