53

نیشنل ایمپلائز پروگرام نوشکی کی کابینہ مکمل ۔ سائرہ یونس صدر اور رازق زہری چیئر مین منتخب ہوگئے

نیشنل ایمپلائز پروگرام نوشکی کی کابینہ مکمل ۔ سائرہ یونس صدر اور رازق زہری چیئر مین منتخب ہوگئے

نوشکی + کوئٹہ( پ ر) نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین نوشکی کے انتخابات صوبائی صدر حافظ حلیم شاہ بابر اور جنرل سیکریٹری کامریڈ کریم زہری کی نگرانی میں مکمل ہوئے جس میں رازق زہری چیئرمین،ساہرہ یونس صدر،سینرنائب صدر رخسانہ کنول،نائب صدر ثمینہ مینگل،نائب صدر شاہینہ بادینی،جنرل سیکریٹری اشرف سرپرہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثمیہ مینگل،ڈپٹی جنرل سیکریٹری دوئم زکیہ،سیکریٹری اطلاعات فضیلہ عالیانی،فنانس سیکریٹری شافیہ جمالدینی،آفس سیکریٹری رخسانہ کبیر،معاون جان بخت،

دیگر عہدیداران میں آسیہ مینگل،رازمہ بلوچ شاہدہ حنیف، زرینہ سلطان،دردانہ مینگل زبیدہ نزر،سلمہ گل صائمہ اسحاق، مودی خاتون شامل ہیںالیکشن کمیٹی چیرمین صوبائی حاجی محمد اعظم دیگر ممبران میں سینئر عہدیداران ناہید جمالی،اور رشیدہ سمالانی شامل تھیں،الیکشن میں تمام ایف ایل سی ایف سینٹرز یونٹس کے تمام ممبران نے شرکت کی اور نومنتخب صدر صدر سائرہ یونس نے ضلعی کابینہ کے چناؤ کی عمل میں شرکت پر صوبائی صدر حافظ حلیم شاہ بابر کامریڈ کریم زہری ناہید جمالی،بی بی جان بلوچ، رشیدہ سمالانی،فرزانہ جان درانی کاشکریہ ادا کیا اور تمام ممبران کومنتخب کرانے اور اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے

کہا کہ آئندہ اپنے تین سالہ مدت میں جتنا بھی ممکن ہوسکا ہر سطح پرنیشنل پروگرام ایمپلائز یونین نوشکی ملازمین کے لئے کابینہ کے عہدیداروں کے ساتھ ملکر ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔دریں اثناء نیشنل ایمپلائز پروگرام یونین کی ترجمان و آفس سیکریٹری آمنہ خان کاکڑ نے ضلع نوشکی کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ منتخب اراکین اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یونین کی مزید فعالیت اور مسائل کے حل کے لیے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار اداکریں گے

پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نوشکی کے جنرل سیکرٹری میر بہاول خان مینگل نے بھی نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین کے نومنتخب چیئرمین عبدالرازق زہری نومنتخب صدر سائرہ یونس جنرل سیکرٹری ایم اشرف سرپرہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب کابینہ اپنے ملازمین کی حقوق کیلئے اور ان کی حل کیلئے کوشش کرینگے کیونکہ یونین کے ملازمین نے ان پر اعتماد کا اظہار کرکے انہیں منتخب کیا

جس کیلئے انہیں اپنے یونین کے ملازمین کے ساتھ ساتھ دوسری یونین کے ملازمین کی حقوق کیلئے بھی جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ نومنتخب چیئرمین رازق زہری نے ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر اپنے ملازمین کے حقوق کے ساتھ ساتھ دیگر یونین کے ملازمین کے حقوق کیلئے بھی جدوجہد کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں