33

خواتین کے عالمی دِن کے حوالے سے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن زیر اہتمام ”خاتون سہولت سنٹر، شیخوپورہ اور شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کے اشتراک سے آگاہی واک کا انعقاد

خواتین کے عالمی دِن کے حوالے سے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن زیر اہتمام ”خاتون سہولت سنٹر، شیخوپورہ اور شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کے اشتراک سے آگاہی واک کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)صنفی مساوات۔۔۔اب نہیں تو کب؟- خواتین کے عالمی دِن کے حوالے سے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن زیر اہتمام ”خاتون سہولت سنٹر، شیخوپورہ اور شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کے اشتراک سے میونسپل کارپوریشن آفس سے ایک آگاہی کا انعقاد کیاگیا جِس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور شاہ حسین نیٹ ورک کی ممبران تنظیموں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کے حقوق کے تخفظ کے لئے آواز اُٹھانا اور عوام کو آگاہی فراہم کرنا تھا

کہ پاکستان کی ترقی کے لیے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔ مقررین نے دوران گفتگو کہا کہ آئین پاکستان میں عورتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، خواتین کے حقوق اور شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے لئے پالیسیاں اور قوانین متعارف کروا کر ان کے معاشی مفادات کو مخفوظ بنانے کی ضرورت ہے، کوئی بھی مہذب معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا لہٰذا حکومتِ وقت کو چاہیے

کہ خواتین کے تخفظ کو یقینی بنانے کے لئے اُن سے متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور اس کے ساتھ ساتھ جہاں قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے وہاں ترمیم کی جائے تاکہ جو خواتین استحصال کا شکار ہیں ان کو حقوق باآسانی مِل سکیں۔

اس واک میں خاتون سہولت سنٹر کی انچارج مس رخسانہ ارشد، مس جمیلہ یونس، پروگرام آفیسر سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن خرم شہزاد، احساس ویلفیر فاونڈیشن سے محمد مقصود علی اور حاجی اصغر علی ورک، المصطفیٰ ویلفیئر سے ماجد علی سلہری، سپشل پیپل ویلفیر فاونڈیشن سے محمد اکرام اور بیدری سے محمد لقمان اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں