55

یکہ غونڈ غلنئ کڑپہ سڑک کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار ہے

یکہ غونڈ غلنئ کڑپہ سڑک کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار ہے

ضلع مہمند (افضل صافی سے)یکہ غونڈ غلنئ کڑپہ سڑک کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں کی خرابی ،حادٹات اور دن رات روڈ بندش روز کا معمول بن گیا ہے،اسکے علاوہ ایک فٹ تک ریت جمع ہونے سے گرد وغبار کی وجہ سے عوام کا گزرنا محال ہوگیا ہے،

جہاں پر تھوڑا بہت کام ہورہا ہے وہاں پر پانی چھڑکاو کیا جاتا ہے باقی عوام کا اللہ ہی حافظ ہے،پچھلے دو سال سے مسافروں اور خاص کر مریضوں کا اس سڑک پر گزرنا محال ہوگیا ہے۔ اعلی حکام سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کے حل کےلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں