53

عدالت نے عمران خان کی گاڑی سے ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی

عدالت نے عمران خان کی گاڑی سے ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی

عدالت نے عمران خان کی گاڑی سے ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی

پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی: عمران خان کی درخواست میں مؤقف— فوٹو: اسکرین گریب
 پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی: عمران خان کی درخواست میں مؤقف— فوٹو: اسکرین گریب 

اسلام آباد کی سیشن کورٹ  نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گاڑی سے ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی۔

عمران خان کی لیگل ٹیم نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

عمران خان کی قانونی ٹیم نے  سیشن جج ظفراقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہیں اور کئی گھٹنے سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہیں۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہٰذا اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد پولیس کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی۔  سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی اور حکم دیا کہ عمران خان سے حاضری کے دستخط ان کی گاڑی میں لے لیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں