33

معاشرے اور قوم کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے:نوید افسر راجہ

معاشرے اور قوم کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے:نوید افسر راجہ

دولتالہ (نامہ نگار)معاشرے اور قوم کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے تعلیم یافتہ طبقہ ہی بہتر معیار زندگی کی قیادت کر سکتا ہے پائیدار ترقی،ٹیکنالوجی کا نفاز اور تعمیری سیاسی وسماجی تبدیلی صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے تعلیم جہالت کے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہے اور دنیا کی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہے تعلیم سب سے طاقت ور ہتھیار ہے جسے آپ دنیا کو بدلنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں

آج کے دور میں تعلیم کے بغیر کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا والدین اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے بہترین اداروں کا انتخاب کریں ایسے ادارے جہاں علم کی روشنی کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت و کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے اور آپ کو بچے کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی سعی کی جائے مہنگائی کے اس دور میں متوسط طبقہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے تشویش میں مبتلا ہے بچوں کا بہترین مستقبل ہر والدین کا خواب ہوتا ہے اور سکول انتظامیہ و اساتذہ اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانیائیاں صرف کرتے ہیں

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پریس کلب دولتالہ نوید افسر راجہ نے عمر سوار میموریل سکول راماں کی سلور جوبلی اور سالانہ نتائج کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں سکول ہذا کے طلباء و طالبات کی جانب سے ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کیے گئے اور مختلف موضوعات پر ننھے منے بچوں نے تقاریر کیں مہمانان گرامی سینئر نائب صدر پریس کلب دولتالہ محمد اشفاق انجم،ناصر خان اور دیگر نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے

سکول ہذا گزشتہ 25سال سے علاقے میں علم کا نور بکھیرنے میں اپنی شمع جلا رہا ہے اور بلا شبہ سکول انتظامیہ پرنسپل محترمہ عاصمہ سخی، چوہدری سخی رضا اور سکول اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں سکول ہذا کی طالبہ خمسہ طارق نے پنجاب کالج میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جس پر سکول انتظامیہ کی جانب سے طالبہ کو نقدی انعام بھی دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں