49

زمان پارک آپریشن: پی ٹی آئی کا آئی جی پنجاب اور دیگر پر توہین عدالت کا کیس کرنے کا اعلان

زمان پارک آپریشن: پی ٹی آئی کا آئی جی پنجاب اور دیگر پر توہین عدالت کا کیس کرنے کا اعلان

زمان پارک آپریشن: پی ٹی آئی کا آئی جی پنجاب اور دیگر پر توہین عدالت کا کیس کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے زمان پارک آپریشن پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کرنے کا اعلان کردیا۔

فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جو زمان پارک میں ہوا وہ واضح طورپر دہشت گردی ہے۔

فواد چوہدری کا کہناتھاکہ ہم پر کارکنوں کا دباؤ ہے کہ ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے، کارکن فائنل تحریک کے لیے تیاری پکڑیں، شیر عدالت میں پیشی کے لیے جارہا تھا اور ان گیدڑوں نے گھر پر حملہ کیا ، اس وقت پاکستان میں جو ہو رہا ہے اس کی نہ آئینی اور قانونی توجیح ہے۔

شیریں مزاری نے کہاکہ ریاست کو بتانا پڑے گا کہ کیوں اپنے لوگوں کے خلاف دہشتگردی کررہی ہے؟ یہ ایک لندن پلان ہے دوسری طرف مریم کو اقتدار میں لانے کی اسکیم ہے، مریم نواز کس حیثیت سے عمران خان کی گرفتاری کی بات کرتی ہے، بی بی مریم بتاؤ آپ کون ہوتی ہو یہ بات کرنے والی ؟

https://www.youtube.com/watch?v=fEIDo9KQeCk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں