34

آرمی چیف کیخلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے: وزیراعظم

آرمی چیف کیخلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے: وزیراعظم

آرمی چیف کیخلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کردی۔

ایک بیان میں  وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور  اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلندکریں،  یہ زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیر داخلہ ملک کے اندر  اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں، پاکستان میں افراتفری ، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=3vK0DU8p2Tc&t=8s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں