36

ماہ رمضان المبارک ہمیں زندگیاں تقویٰ و ایثار سے گذارنے کا درس دیتا ہے- میاں محمد سعید حیات

ماہ رمضان المبارک ہمیں زندگیاں تقویٰ و ایثار سے گذارنے کا درس دیتا ہے- میاں محمد سعید حیات

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ماہ رمضان المبارک ہمیں زندگیاں تقویٰ و ایثار سے گذارنے کا درس دیتا ہے- ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت میاں محمد سعید حیات نے مقامی ہوٹل میں افطارڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا احترام ہم سب مسلمانوں پر لازم ہے

، اس ماہ مقدس میں مہنگائی سے ستائے ہوئے غریب و مفلس اور سفید پوش طبقہ کا خاص خیال رکھنا انتہائی اہم ہے، ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دوسروں کی مدد کا جذبہ پروان چڑھنا چاہئیے، اس موقع پر نوجوان سماجی شخصیات ابوذر اور حسام گجر بھی ہمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں