31

“مسلم ہینڈز” کا فوڈ سیکورٹی پراجیکٹ 2023 کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا

“مسلم ہینڈز” کا فوڈ سیکورٹی پراجیکٹ 2023 کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فلاحی تنظیم “مسلم ہینڈز ” نے رمضان المبارک کی مناسبت سے مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کا منصوبہ “فوڈ سیکورٹی 2023” کامیابی سے مکمل کرلیا ، اس سال 3351 مستحق گھرانوں میں اشیائے خوردونوش پر مشتمل راشن پیکس تقسیم کیے گئے ۔

تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید گیلانی کے مطابق کراچی ،بدین ، کوئٹہ ، نوشہرہ ، چارسدہ ، سوات ، لاہور ،ملتان ، مظفر آباد سمیت دیگر شیروں میں مستحق گھرانوں میں راشن بیگز بانٹے گئے جس سے تقریبا 23,457 افراد مستفید ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس سال فوڈ سیکورٹی پراجیکٹ کا فوکس سیلاب زدہ علاقوں کو رکھا گیا تھا

جہاں بڑی تعداد میں بیواؤں اور مساکین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ جاوید گیلانی نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر مسلم ہینڈز کی ٹیم کو مبارکباد دی اور مخیر حضرات اور عطیہ کنندگان اداروں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں