سابقہ ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ و معروف ثناخواں سدرہ یٰسین قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سابقہ ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ و معروف ثناخواں سدرہ یٰسین قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں- تفصیلات کے مطابق سابقہ ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ و معروف ثناخواں سدرہ یٰسین طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں- مرحومہ کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں انکے آبائی گھر کے قریب واقع تاج محل شادی ہال کے سامنے ادا کردی گئی-
نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی وفد، ضلع شیخوپورہ بھر سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کے تنظیمی عہدیداران، رفقاء، وابستگان، شہر شیخوپورہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عزیز و اقرباء، سول سوسائٹی افراد و دیگر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی- لواحقین کے مطابق مرحومہ سدرہ یٰسین عرصہ کم و بیش دو برس سے مسلسل بسترِ علالت پر تھیں
– نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان میں آہوں، سسکیوں کیساتھ سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا، مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے آج بروز سوموار بعد از نمازِ عصر تا مغرب جامعہ مسجد ارشاد بی بی میں قل خوانی کا اہتمام کیا جائیگا