37

عمران خان جھوٹے امریکی بیانیہ پر شر پھیلاتا رہا، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان جھوٹے امریکی بیانیہ پر شر پھیلاتا رہا، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ امریکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بار بار دہرانے والا عمران خان اب امریکی گود میں بیٹھنے کی کوشش کررہا ہے لیکن عمران خان کو اس من گھڑت اور جھوٹے بیانیے کا جواب دینا ہوگا کہ اس نے ایک سال تک معصوم پاکستانیوں کو جھوٹے بیانیے کے نام پر متشدد اور نفرت پسند کیوں بنایا، انہوں نے کہا

کہ سپریم کورٹ اس جھوٹے بیانیہ کا نوٹس لے اور عمران خان کو عدالت بلاکر اس سے جواب طلب کرے کہ اس نے پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کیوں کی، اگر اسکا امریکی سازشی بیانیہ درست تھا تو اب وہ امریکہ کی منت سماجت پر کیوں اتر آیا ہے، عمران خان نے پاکستانی قوم اور اپنے ورکروں کیساتھ منافقت کی اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معصوم اور بے خبر ورکروں کے جذبات کو کیش کرایا جو ایک قومی جرم ہے اور اسکی سزا اسے مل کر رہے گی، جلد یا بدیر عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا اور ایک ایک جھوٹ کا جواب دینا پڑے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں