عالمی سطح پربنتےبگڑتے رشتے،امن عالم قائم رکھنے، ممد و مددگار ہوسکتے ہیں 39

2024 عام انتخاب کسی بھی صورت، بی جے پی کو شکست دینی ہوگی

2024 عام انتخاب کسی بھی صورت، بی جے پی کو شکست دینی ہوگی

نقاش نائطی
۔ +966562677707

کانگریس کے ٹکٹ پر 2018انتخاب جیتے کانگریسیوں کی وفاداری خرید کر غیر اخلاقی حکومت کررہی بی جے پی کو 2023 عام انتخاب شکشت فاش دینا ہوگا“بی جے پی کو کیسے شکست دی جائے” نہیں بلکہ بی جے پی کو لازمی طور شکست سے دوچار کرناہوگا”-کویتا کلپاکونتلا ایم ایل سی کاما ریڈی اینڈ نظام آباد بی جی کو اس لئے 2024 انتخاب میں ہرانا ضروری ہے کہ 2014 میں جن نعروں کے ساتھ “سب کا ساتھ سب کا وکاس” اور “اچھے دن آنے والے ہیں” دل لبھاؤنے نعروں کے ساتھ دو کروڑ سالانہ روزگار دینے کے وعدے کے ساتھ، مہان مودی انتخاب لڑریے تھے تو 130 کروڑ دیش واسیوں کو لگا تھا

جو کام پینسٹھ سالہ کانگرئسی راج میں نہیں ہوا شاید مہان مودی راج میں ہوجائے گا۔ پہلے پانچ سال میں مودی جی نے وعدے مطابق کام نہیں کیا اور 2019 میں ایک موقع اور دینے کی گوہاڑ لگائی تو دیش کے 130 کروڑ آبادی نے پھر مودی جی پر بھروسہ کیا اور 303 امیدواری والی پوری اکثریت سے انہئں دوبارہ اقتدار دیا۔ لیکن ان دس سالوں میں 130 کروڑ دیش واسیوں کو کیا ملا؟ نہ نوکریاں ملیں،نہ اچھے دن آئے بلکہ الٹا نوکریوں پر رہے کروڑوں دیش واسیوں کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ مہنگائی کم ہونے کے بجائے دگنی ہوگئی

انگریز تو ھندو مسلمانوں میں پھوٹ ڈال کر بھارت پر حکومت کرتے تھے۔ لیکن آرایس ایس بی جے پی والے مودی جی،ھندو مسلم کو لڑواتے ہوئے حکومت کرنے کے علاوہ، ایک قدم اور آگے جا تمام مرکزی و ریاستی سیاسی پارٹیوں کے خلاف ای ڈی اور انکم ٹیکس کے چھاپے کروا ،انہیں ڈرا دھمکا کمزور کرتے ہوئے، بھارت پر حکومت کررہے ہیں

بی جے پی زمام حکومت والے عالم کے مشہور ترین میٹروپولیٹن شہر ممبئی کی جنتا کو، جہاں بی جے پی 24 کھنٹے میں دو گھنٹے کے اوپر صاف پانی مہیا نہیں کرسکتے ہیں، وہیں پر تلنگانہ جیسے نئے بنے راجیہ میں، سیاست سے انجان نئی تیلنگانہ راشٹریہ سمیٹی والی چندر شیکھر راؤحکومت اپنے پردیش کی جنتا کو 24 گھنٹے صاف پانی دینے میں کامیاب جہاں ہوئی ہے ،کل کی پانچ دس سال پرانی دہلی والی آپ پارٹی ،اپنی کم مایگیوں کے باوجود، اپنے پردیش کے لوگوں کو بجلی پانی تعلیم اور بیماریوں سے شفایابی فری دینے میں کامیاب ہورہے ہیں تو یہی سیکیولر پارٹیاں مل کر اپنے دس سالا دور حکومت میں پوری طرح سے ناکام ، بی جے پی حکومت سے مکمل چھٹکارہ حاصل کرتے ہوئے،

دیش واسیوں کو بجلی پانی جیسی ضروریات زندگی کی چیزیں کیوں نہیں دلواسکتے ہیں؟ اسی لئے اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ خود مودی جی کے اعلان کردہ “کانگریس مکت بھارت نرمان” ہی کی طرح، 2024 عام انتخاب میں، “بی جے پی مکت بھارت نرمان” کرتے ہوئے، اس دس سالا مودی کال کی تباہ کاری سے چمنستان بھارت کی 130 کروڑ عوام کو مکتی دلانا ہی سب سے اہم کام ہونا چاہئیے۔ اور یہ کام 2023 میں منعقد ہونے والے کرناٹکا ریاستی انتخاب ہی سے،کرناٹکا پر کانگرئسی ایم ایل ایز خرید کر غیر اخلاقی حکومت کررہی بی جے پی کو شکست فاش دیتے ہوئے ہی ،بی جے ہی مکت بھارت نرمان کی شروعات کرنی ہوگی۔ وما علینا الا البلاغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں