جھبراں میں مبینہ غیرقانونی ویگن سٹینڈ کے خلاف قانونی کاروائی کا معاملہ زور پکڑ گیا
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)جھبراں میں مبینہ طور پر غیرقانونی ویگن سٹینڈ کے خلاف قانونی کاروائی کا معاملہ- ذرائع کے مطابق شیخوپورہ سے تقریباْ 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع قصبہ جھبراں میں غیرقانونی ویگن سٹینڈ کے خلاف قانونی کاروائی کا معاملہ زور پکڑ گیا- تفصیلات کے مطابق سادات ٹریولز اجنیانوالہ کے عمران ثاقب نامی اڈہ مینجر نے مورخہ 2 مارچ 2023 کو ڈائری نمبر 1966 کے تحت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو درخواست گذاری جسمیں موقف اختیار کیا کہ وہ سادات ٹریولز D کلاس ویگن سٹینڈ اجنیانوالہ کا مینجر ہے،
بمطابق قواعد و ضوابط منظور شدہ روٹ اجنیانوالہ تا شیخوپورہ اور شیخوپورہ تا اجنیانوالہ ہے لیکن اس سے پہلے ہی جھبراں قصبہ میں غیرقانونی سٹینڈ قائم کردیا گیا ہے جوکہ عوام کی سفری مشکلات میں اضافہ کا باعث بن چکا ہے، عوام کی سفری سہولت میں خلل اور تعطل ڈالنے کی غرض سے چند شرپسند عناصر نے کافی عرصہ سے شیخوپورہ اجنیانوالہ روڑ پر 20 کلومیٹر پر واقع جھبراں قصبہ میں غیر قانونی و ناجائز ویگن سٹینڈ قائم کیا ہوا ہے جسکے باعث اہل علاقہ و مسافران سخت متاثر اور بے حد مشکلات کا شکار ہورہے ہیں
کیونکہ میاں ٹریولز کی ویگنیں بحائے منزل مقصود اجنیانوالہ پر پہنچانے کے قصبہ جھبراں کے غیرقانونی ویگن سٹینڈ سے مڑ کر واپس آجاتی ہیں جس سے ملحقہ قصبات کے مسافران قصبہ جھبراں میں ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں- درخواست میں مذکورہ مدعی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ جھبراں کے مبینہ غیرقانونی سٹینڈ سے منسلک عناصر قمر زمان عرف رانا پپو اور رانا اشرف عرف بابا مٹھو وغیرہ اور انکے کارندے سواریوں و ویگن ڈرائیورز سے بدمعاشی و غنڈہ گردی، بدتہذیبی و بدسلوکی کرکے ذلیل و خوار کررہے ہیں