46

پی ٹی وی بولان کے شوز

پی ٹی وی بولان کے شوز

تحریر وتصاویر۔ خالدحسین

پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز اور پی ٹی وی بولان کی مقامی زبانوں کے مختلف پروگرامز ، لائیو شوز سمیت ڈراموں، عید شوز کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے ان دنوں ماہ صیام کی مناسبت سے بلوچی ، براہوئی اور پشتو کے مارننگ اور ایوننگ شوز میں رمضان المبارک کی برکات اور عالم اسلام میں اتحاد واتفاق سمیت معاشرے کے غریب اورنادار افراد کو ماہ رمضان کے بابرکت مہینے اور عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے مخیر حضرات کی توجہ اور کوششوں کوبھی اُجاگر کیا جارہاہے۔

پی ٹی وی بولان کے مختلف مقامی زبانوں میں پیش کئے جارہے پروگرامز اور لائیو شوزکے ساتھ ساتھ ڈراموں کی تیاری اور پہلے سے ریکارڈ کئے جارہے ڈراموں کی تکمیل کے لیے بھی بڑے زوروشور سے سلسلہ جاری ہے۔آئین پاکستان کی تاریخ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں ملٹی لینگوئج لائیو شو کے پروڈیوسرجمال ترین تھے

اس شو کے کمپیئرز میں بجارخان مری بلوچی زبان ، ہدایت سلیم پشتوزبان،سلیم بلوچ براہوئی زبان کے لیے شامل تھے اس لائیو شومیں مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت وکلاء برادری اور تاجر حضرات شامل تھے اس شو میںتین میوزیکل آئٹم بھی شامل کئے گئے تھے

جس میں معراج اور مناہل ، رمضان شاد،دل مرادنے خوبصورت نغمات پیش کئے اس شو میں مسکان ملک نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے ۔آئین پاکستان کی تاریخ اور گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں پی ٹی وی کوئٹہ کی جانب سے پی ٹی وی ہوم کے لیے شو پیش کیا گیا جس کا عنوان تھا اپنے آئین کو جانئے،

اس شو سے قبل صوبے کی جامعات کے درمیان کوئز مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا اور پوزیشن حاصل کرنے والی جامعات کے طلباء و طالبات کے درمیان پی ٹی وی بولان نے بھی مقابلے کا انعقاد کیا جس کے کمپیئر ملک کے مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ تھے جب کہ مہمان خاص مشہور شاعر ادیب و ڈرامہ نگار محسن شکیل تھے اس مقابلے میںجامعہ بلوچستان ، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ، الحمد یونیورسٹی ، بیوٹمزنے مقابلے میں حصہ لیا

اس مقابلے میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی نے پہلی، جامعہ بلوچستان اور الحمد یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر دوسری جب کہ بیوٹمز نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے اس شو کے پروڈیوسر جمال ترین تھے ۔ گولڈن جوبلی ملٹی لینگوئج شو اور کوئز مقابلے کے ایگزیکٹیو پروڈیوسرز جی ایم پی ٹی وی فہیم شاہ اور پروگرام منیجر گل شاہ بخاری تھے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز کے باصلاحیت پروڈیوسر ساجد ملک ان دنوں اے ڈی بلوچ کے تحریر کردہ بلوچی سنگل پلے ریگ آنی مسافرکی تیاری میں مصروف ہیں اس ڈرامے کی ریکارڈنگ نوشکی کے خوبصورت صحرامیں کی گئی ڈرامے کے کیمرہ مین ذاکر حسین انجنیئر روف لہڑی ، بوم آپریٹر خالد بلوچ، لائٹ مین ولید صابر ہیںاس ڈرامے کے اہم کرداروں میںفراق ریاض،شمائلہ چاکر،منظورصابر،گزین عباس شامل ہیں۔

لیاقت بادینی کی ہدایات میں تیارہورہی براہوئی ڈرامہ سیریل بخت کی ریکارڈنگ کا ایک اہم اسپیل گزشتہ ماہ سبی میں جاری رہا اس سیریل کوملک کے مشہور ومعروف ڈرامہ نگار ظفر معراج نے تحریر کیا ہے13 اقساط کی اس سیریل میں جاوید جمال ، شائستہ صنم ، ظاہر لہڑی ،حلیم مینگل ، فراز مری ، پاکیزہ خان ، شاہین علی زئی ، صبیحہ بلوچ، جمعہ خان مینگل ، غلام علی لہڑی ،خالق داد ، کریم مہر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں

جب کہ پروڈکشن اسسٹنٹ کے طور پر حلیم شاہوانی فرائض انجام دے رہے ہیں اس سیریل کی ریکارڈنگ کے لیے آوٹ ڈور مناظر کی شاندار عکسبندی کی گئی ہے اس سلسلہ میں ناصر ولیم ، شہزاد احمد اور محی الدین کاکڑ کا فریم ورک ناظرین کو بے حد پسند آئے گا ۔ پی ٹی وی کوئٹہ کے سینئر پروڈیوسر جاوید شاہ سے جوکہ حلیم مینگل کا تحریر کردہ 13 اقساط پرمشتمل بلوچی ڈرامہ سیریل صباء کی ریکارڈنگ کا اگلا اسپیل عید کے بعد متوقع ہے اس سیریل میں شائستہ صنم ،ایوب کھوسہ،جاوید جمال ، گل احمد گل ، یوسف رودینی ،صداقت بٹ، زینت ثنائ، حمید علی زئی، لالا محمد انور، غلام جان بلوچ بھی شامل ہیں سیریل میں کراچی سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت ادکارہ ذاکرہ بلوچ بھی کاسٹ کیا گیا ہے

قارئین ۔ بات کرتے ہیں پاکستان ٹیلی ویژن کے نوجوان اور باصلاحیت پروڈیوسر اعجاز احمد بلوچ کی جو ریاض احمد ساگر کا تحریر کردہ 7 اقساط پر مشتمل بلوچی منی ڈرامہ سیریل زبرین کی ریکارڈنگ مکمل کرچکے ہیں اس سیریل کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر فہیم شاہ ہیں اس سیریل کی ایڈیٹنگ کے مراحل پر کام جاری ہے جسے فرحان اطہر منگی ایڈٹ کررہے ہیں بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں شوٹ کی گئی

اس بلوچی ڈرامہ سیریل میںنئے چہروں کی اکژیت کوموقع دیا گیا جب کہ بعض نامور چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے ان میں کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے مشہور ومعروف اداکار دانش بلوچ بھی شامل ہیں ڈرامہ سیریل کا مرکزی کردار اد اکرنے والے نوجوان اداکار شاہ بلوچ اور عاصمہ منیر، اُمہ سلویٰ، ریاض ساگر ، پروفیسر طاہر بلوچ، شمائلہ چاکر ، عباس ملک ، حمید جمال ، ناصر مینگل ،سمیت سینئر اداکارہ مہرالنساء بھی شامل ہیں بلوچی ڈرامہ سیریل زبرین کی گڈانی میں کی گئی ریکارڈنگ کی کامیاب تکمیل پرڈرامہ پروڈیوسر اعجاز احمد بلوچ کہا کہ تما م شامل فنکاروں ، ٹیکنیکل عملہ ، اسسٹنٹ کی شب وروز محنت کی بدولت احسن انداز میں شوتنگ مکمل ہوئی ہے اس سیریل کے کیمرہ مین ذاکرحسین ، آڈیوانجنیئر حاجی وارث مینگل تھے

حاجی وارث جوکہ ایک بہت ہی تجربہ کار اور سینئر انجنیئر ہیں جو اب اپنی سروس پوری کرنے کے بعد ریٹائرہوچکے ہیں اس سیریل کے پروڈکشن اسسٹنٹ منظور احمد شاہوانی کی شاندار حکمت عملی کا زکر نا کرنا سراسر ناانصافی ہوگی اُنہوں نے اپنی اعلیٰ خدمات سے اس سیریل کی شوٹنگ کی تکمیل میں بہت اہم کردارادا کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس سیریل کی تکمیل اور شوٹنگ سے متعلق سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہی عاصمہ منیر نے بتا یا کہ اعجاز احمد بلوچ کے ساتھ اُن کا یہ پہلا پروجیکٹ تھا

اور اُنہیں کسی بھی موڑ پر ایسا نہیں لگا کہ یہ پہلا پروجیکٹ ہے کیمرہ مین ذاکر حسین ، ڈرامے کے رائٹر ریاض ساگر ، پروگرام اسسٹنٹ منظور احمدشاہوانی نے بھر پور تعاون کیا اُن کی پوری ٹیم بہت باصلاحیت اراکین پر مشتمل تھی اُنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر پی ٹی وی بولان نے مزید موقع دیا تو میری یہ خواہش ہوگی کہ مزید کام کروں اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بولان کی ٹیم کے خلوص اور تعاون کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گاعاصمہ منیر سے متعلق مزید بتاتا چلوں کہ وہ ان دنوں پی ٹی وی کراچی کے سندھی عید ڈرامہ میں اہم کردار اداکررہی ہیں

دو اقساط پر مشتمل یہ ڈرامہ عید الفطر کے موقع پر ناٹک رنگ سیریز میں پیش کیا جائے گا اس ڈرامے کے ہدایتکارغلام رسول ہیں اور اسے منرک کنگرانی نے تحریر کیا ہے یہ ڈرامہ معاشرے کے متوسط طبقات کے مسائل اور مشکلات سمیت روزگار کی تلاش میں جاری کوششوں کواُجاگر کرنے جیسے موضوعات پر مشتمل ہے ڈرامے کی کاسٹ کے اہم اداکاروں میں عاصمہ منیر سمیت عمران جوکھیو،آپاشمیم شیخ، حیدر قادری ، عمیر بھٹو، تانیہ خان، عمران ملک شامل ہیں ۔

قارئین ۔ بات کرتے ہیں خیبر پختونخواء سے تعلق رکھنے والے ملک کے مشہور ومعروف اداکار، ہدایتکار سید منتظم شاہ کی جو اپنے نئے اُردو ڈرامے درد کی تکمیل کا میابی کے لیے خاصے پُر عزم ہیں گرین آئیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے کو سید منتظم شاہ ڈائریکٹ کررہے ہیں اور اسے ڈاکٹر مسعودالرحمن عابد نے تحریر کیا ہے ڈرامے کے اہم کرداروں میں عبدالقیوم ہوتی، فوزیہ گلالئی،اسماعیل شاہ جونیئربھی جلوہ گر ہوں گے

۔ خیبر پختونخواء سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان اداکار و تدوین کار حبیب احسان ان دنوں اپنے نئے اصلاحی پشتو ٹیلی فلم دہ د خت لوفرکی تیاری میں مصروف ہیں یہ ٹیلی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی اس فلم کو احسا ن خان نے تحریر کیا ہے جسے کے آر رحمان ڈائریکٹ کررہے ہیں اس کے کیمرہ مین اور تدوین کار حبیب احسان ہوںگے جب کہ فلم کے پروڈیوسر احمد خان ہیںاس فلم کے اہم کرداروں میں حبیب احسان ،روماخان ،احسان خان ، بشریٰ کنول ، خلیل محمد ، ڈاکٹر ثروت علی،افطارعلی اور احمد خان شامل میں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں