34

تمام بس ویگن اڈوں پر کرائے نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نظر آنے چاہییں،ڈپٹی کمشنر

تمام بس ویگن اڈوں پر کرائے نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نظر آنے چاہییں،ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نےعید پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے سخت خلاف کارروائی کا ٹاسک دیتے ہوئےعید ایام میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں کو فیلڈ میں رہنے کے احکامات دے دیئے ہیں-ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ تمام بس ویگن اڈوں پر کرائے

نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نظر آنے چاہییں- اوور لوڈنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے-فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو بند کیا جائے -انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیکرٹری آر ٹی اے حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل یقینی بنائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں