فطرت سے روگردانی بڑا مشکل مسئلہ ہوا کرتی ہے 45

سنگھی مودی یوگی امیت شاہ کی اولین ترجیح مسلم دشمنی کا اظہار

سنگھی مودی یوگی امیت شاہ کی اولین ترجیح مسلم دشمنی کا اظہار

نقاش نائطی
۔ +966562677707

سنگھی مودی یوگی امیت شاہ کی اولین ترجیح مسلم دشمنی کا اظہار کرتے ہوئے، مسلم مخالف ماحول پیدا کر، انکے مکر و فریب سے، انجان معصوم ھندو ووٹروں کو ورغلانے ہوئے، انکا ووٹ حاصل کرتے ہوئے، دونوں ہاتھوں سے بھارت کے ریسورسز کو لوٹنا ہوتا ہے۔ اور اس میں ارایس ایس، بی جے پی، مودی، یوگی،امیت شاہ پوری طرح کامیاب ہیں۔

عالم کی سب سے بڑی 142 کروڑ آبادی و سب سے بڑی جمہوریت پر، لاشرکت غیرے، پوری اکثریت کے ساتھ، اب تک کے سب سے شکتی سالی حکومت کرنے والے، مودی امیت شاہ سے کوئی پوچھے کہ اس دیش میں چین و آشتی کے ساتھ بھائی بھائی کی طرح رہنے والے 20فیصد آبادی کے 30 کروڑ ہم مسلمان چمنستان بھارت کی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں؟ یا ھندوؤں ہی کے ایک گروپ، نکسلائٹ کہلانے والے، چھپ کر جنگلوں میں رہنے والے 1980 سے 2000 تک بیس سالوں میں کم و بیش ایک ہزار معصوم بھارتیوں اور پولیس والوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے اور 2001 سے 2019 تک 11ہزآر 500 کے قریب بھارتیوں اور پولیس و فوجیوں کو مارنے والے نکسلائیٹ، چمنستان بھارت کی سالمیت ترقی،انتی کےلئے، خطرہ ہیں؟

پھر کیوں ہر انتخاب کے موقع پر، دیش کے پرائم منسٹر مہان مودی جی ، دیش کے وزیر داخلہ شری امیت شاہ جی اور انکے سنگھی گرگے مختلف صوبائی سنگھی حکومتوں کے وزراء، مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے، ھندو ووٹروں کو ورغلاتے اور انہیں بے وقوف بنا انکے ووٹ حاصل کرتے پائے جاتے ہیں۔ دہشت گرد نیکسلائیت کے ہاتھوں اس بیس سال میں ساڑھے گیارہ ہزار پولیس اور فوجیوں کی اموات تعداد ہماری یونہی کہی نہیں ہیں، بلکہ گوگل پر موجود حکومتی منسٹری اعلان کردہ اموات ہیں جو حقیقی اموات کے ایک فیصد سے بھی کم عموماً بتائی جاتی ہیں۔

اس اعتبار سے ان بیس سالوں میں کم و بیش لاکھوں فوجیوں و نیم فوجی و پولیس اہلکار،ان نکسلیوں کے ہاتھوں مارے جاچکے ہیں۔ کیااس دیش کی عام جنتا میں،پڑھے لکھے سول سوسائیٹی افراد سے، بھارت کی سیاست ماورا ہوچکی ہے؟ پھر کیوں سول سوسائیٹی افراد کی طرف سے حکومت وقت سے، سوال نہیں کئےجاتے ہیں؟ 2014 سے پہلے تو سول سوسائیٹی سنگھٹنوں نے،دہلی نربھئہ ہتھیہ کانٹ پر، دیش بھر احتجاج کرتے ہوئے ، اس وقت کی سب سے تیز رفتار کانگرئس من موہن حکومت کو، گھر بھیج دیا تھا،

کیا مہان مودی جے اپنے برہمنی سنگھی پونجی پتیوں کو سامنے رکھ، بھارت کی میڈیا پر مکمل قبضہ کئےجیسا ہی، 2014 سے پہلےبھارت میں سرگرم عمل تمام اعلی تعلیم یافتہ این جی اوز اور سول سوسائیٹی افراد کو بھی کیا خرید لیا پے؟ ہٹلر،مسولینی،و نیپولین جیسے تانا شاہ وقت کےساتھ ختم ہوچکے ہیں۔مودی یوگی امیت شاہ جیسے مسلم مخالف تاناشاہ بھی وقت کے ساتھ ختم ہوجائیں گے۔اور اس کی ابتداء 2023 کرناٹک سمیت مختلف ریاستی صوبائی اسمبلی انتخاب سے شروع ہوگی اور انشاءاللہ 2024 بعد بھارت سے آرایس ایس، بی جے پی،ان سنگھی مودی یوگی امیت شاہ جیسوں کا زوال بھی یقینی ہے۔ انشاءاللہ ۔ وما علینا الا البلاغ
نکسلیوں کا بڑا حملہ : ۱۱ فوجیوں کی موت چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں ماؤنوازوں نے سیکورٹی فورسز پر بڑا حملہ کیا ہے۔ نکسلیوں کی طرف سے نصب آئی ای ڈی دھماکے سے 10 فوجی شہید ہو گئے۔ ساتھ ہی ایک ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں