کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا: وزیر خارجہ
کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا: وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا کشمیرسے متعلق ٹھوس اور واضح مؤقف ہے، بھارت کو کشمیر سے متعلق 4 اگست 2019 کی صورتحال پر واپس آنا ہوگا، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔
گوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ اجلاس کے موقع پرمختلف وزرائےخارجہ سے ملاقات ہوئی، ایک کے سوا تمام وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ 5 اگست 2019 کوبھارت نے غیرقانونی اقدامات کیے، 2019 کے اقدامات سے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام نے دونوں ممالک کے حالات کو تبدیل کردیا۔