31

پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں: عمران خان

پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں: عمران خان

پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک لاہور  میں کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر  پیٹرک براؤن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

 ملاقات کرنے والوں میں کینیڈا میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر خان، اشفاق احمد، چوہدری ظفر، میاں عدنان اور  مدثر مچانہ شامل تھے، سینیٹر فیصل جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورت حال اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

عمران خان نے وفدکو پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویےسے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  وہ ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے یکساں قانون ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں اور  وہ انتخابات کا راستہ روکنے کے لیے آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں