39

نیب حراست میں عمران خان کا طبی معائنہ مکمل، ایک اور میڈیکل بورڈ تشکیل

نیب حراست میں عمران خان کا طبی معائنہ مکمل، ایک اور میڈیکل بورڈ تشکیل

نیب حراست میں عمران خان کا طبی معائنہ مکمل، ایک اور میڈیکل بورڈ تشکیل

قومی احتساب بیورو (نیب) آفس میں سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

نیب  اعلامیے کے مطابق عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں بدعنوانی کرنے کے جرم میں آج گرفتارکیا گیا۔

گرفتاری کے بعد انہیں نیب پنڈی آفس منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔ ان کا طبی معائنہ 7 رکنی ٹیم بورڈ نے کیا۔

عمران خان کو کل احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈ بنادیا گیا ہے۔

https://youtu.be/1Z7LuhfeN8U

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں