23

سرکاری املاک پر حملوں میں پی ٹی آئی ملوث نہیں: شاہ محمود

سرکاری املاک پر حملوں میں پی ٹی آئی ملوث نہیں: شاہ محمود

سرکاری املاک پر حملوں میں پی ٹی آئی ملوث نہیں: شاہ محمود

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ سرکاری املاک پر حملوں میں پی ٹی آئی ملوث نہیں یہ کام سرکاری عناصر ہی کررہے ہیں۔

نمائندہ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’سرکاری املاک پر حملے پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں، ہماری پالیسی پرامن رہی، ہمارے جلسے اور لانگ مارچ دیکھ لیں ہم نے کبھی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا، سرکاری عناصر یہ کام کررہے ہیں اور کروایا جارہا ہے، حکومت کے حربوں اور حملوں کی مذمت کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں عمران خان تک رسائی نہیں دی جارہی، رسائی دیں گے تو پتا چلے گا، عمران خان نے جو کمیٹی بنائی تھی اس کی پہلی میٹنگ تھی، یقیناً پرویز الٰہی ہمارے ساتھ ہوں گے، عمران خان کی قیادت پر سب کو اعتماد ہے، عمران خان نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے سب اس پر اعتماد کریں گے جب کہ چیئرمین عمران خان ہیں اور رہیں گے مجھے وقت ذمہ داری دی گئی ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود نے کہاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات؟ خدا کا خوف کریں۔

اس موقع پر اسد عمر کاکہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی وجہ بتائی جائے، ان کی گرفتاری میں بدنیتی شامل ہے، عمران کے چاہنے والوں کا حق ہے کہ پرامن احتجاج کریں، پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس لائنز میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں