44

ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ساری عمرپچھتائیں گے: پنجاب حکومت

ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ساری عمرپچھتائیں گے: پنجاب حکومت

ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ساری عمرپچھتائیں گے: پنجاب حکومت

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے قوم سے وعدہ ہے کہ ریاست پاکستان پر حملے میں ملوث کسی فردکوبھی نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جس پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے واقعات ریاست دشمنی کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں بلکہ ننگی دہشتگردی ہے، شرپسندوں کی شناخت کاعمل شروع کردیاگیا ہے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ساری عمرپچھتائیں گے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ قوم سےوعدہ ہے کہ ریاست پاکستان پر حملےمیں ملوث کسی فردکوبھی نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں