اوورسیز فیملی کی وزیراعظم و وزیرداخلہ سے انصاف فراہمی کی اپیل 81

اوورسیز فیملی کی وزیراعظم و وزیرداخلہ سے انصاف فراہمی کی اپیل

اوورسیز فیملی کی وزیراعظم و وزیرداخلہ سے انصاف فراہمی کی اپیل

کویت(پ آر)اوورسیز فیملی کی وزیراعظم و وزیرداخلہ سے انصاف فراہمی کی اپیل تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے کویت میں رہنے والا جوڑا تنویر احمد اور ان کی اہلیہ نوشین زہرہ رفاہی کاموں کے ذریعے عوامی خدمت کا جذبہ لئے پاکستان آئے جہاں ان کا پروگرام دستکاری اسکول بنانے کا تھا

اس نیت سے انھوں نے زمین پسند کی اور پلاٹ نام کروانے کی غرض سے مقامی افراد جو خود کو زمین کا مالک بتاتے تھے رقم ادا کی جس کے بعد انہیں امید تھی کہ وہ زمین لے کر اپنا کام شروع ہریں گے لیکن زمین مالکان فراڈ کی نیت رکھتے تھے جس کی وجہ سے پیسے لے کر زمین دینے سے انکاری ہو گئے جس پر تنویر احمد اور نوشین زہرہ نے مذکورہ پارٹی سے رابطہ کیا

تو انھوں نے غنڈوں کی مدد سے فائرنگ کردی اور فیملی کو جان سے مارنے اور بچوں کو اغواء کی کوشش کی جس پر تنویر احمداور نوشین زہرہ بمشکل اپنی اوربچوں کی جان بچا کر وہاں سے نکلے انھوں نے پولیس اور وکیل کے ذریعے عدالت سے بھی مدد لینا چاہی لیکن ان کی داد رسی نہ ہو سکی

جس کے بعد تنویر احمد ان کی اہلیہ نوشین زہرہ اور بچے عدم تحفظ اور خوف کی حالت میں مارچ 2022 میں ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کویت سے یورپ منتقل ہو چکے اور اب وہاں رہائش پذیر ہیں اب تک انہیں اپنی مطلوبہ رقم اور ہونے والی زیادتی کا ازالہ نہیں ہو سکا ہے جس پر انہوں نے پاکستانی ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں