لانگ مارچ 2 دن آگےکرنے پر عمران نےکہا عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے: تنویر الیاس
لانگ مارچ 2 دن آگےکرنے پر عمران نےکہا عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے: تنویر الیاس
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے باعث لانگ مارچ 2 دن آگے کی درخواست پر عمران خان نےکہا جنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے 2 دن قبل تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسی سازش کی کڑی تھی، ہم نے عمران خان سے کہا آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، مارچ 2 دن آگےکریں تو عمران خان نےکہاجنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔
سردارتنویر الیاس کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد کے وقت عمران خان چاہتے تھے فوج اسے ناکام بنائے، فوج نے اس ساری صورتحال میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا، عمران خان نے پارٹی میٹنگ میں کہا اب فوج مخالف بیانیہ بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند دن بعد کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر اپنی فوج کو میرجعفر اور میرصادق جیسے القابات سے نوازا گیا، عمران خان نوجوانوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف جذبات بھڑکا رہے ہیں۔